مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 130 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 130

مالی قربانی 130 ایک تعارف گیا ہے۔وہ بھی اس وقت تک کہ امداد دین کے واسطے رو پیدل نہیں سکتا اور دین غریب ہو رہا ہے۔کیونکہ کوئی شے خدا کے واسطے تو حرام نہیں۔باقی رہی اپنی ذاتی اور ملکی اور قومی اور تجارتی ضروریات سوان کے واسطے اور ایسی باتوں کے واسطے سود با لکل حرام ہے۔وہ جواز جو ہم نے بتلایا ہے ہ وہ اس قسم کا ہے کہ مثلاً کسی جاندار کو آگ میں جلانا شرعاً منع ہے۔لیکن ایک مسلمان کے واسطے جائز ہے کہ اس زمانہ میں اگر کہیں جنگ پیش آوے تو توپ، بندوقوں کا استعمال کرے۔کیونکہ دشمن بھی اس کا استعمال کر رہا ہے۔" (البدر قادیان ۶ فروری ۱۹۰۸ تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد اول صفحہ ۷۷ ) اسی طرح لاٹری ہے جس میں چونکہ اصل زر محفوظ نہیں رہتا اس لئے یہ خالص جوا ہے جو حرام ہے۔لاٹری سے ملنے والی رقم ذاتی استعمال کیلئے خرچ کرنا یا از خود کسی نیک کام میں خرچ کرنا منع حاصل ہونے والی رقم بھی اشاعت اسلام کی مد میں جمع کروا دی جائے۔