مالی قربانی ایک تعارف — Page 112
مالی قربانی 112 ایک تعارف نصرت جہاں سیکیم یہ سکیم تحر یک جدید کے زیر انتظام ہے۔اس کی بنیاد حضرت خلیفہ امسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے اری دی زیرا نام نیا 1920 ء میں رکھی۔۱۴اپریل ۱۹۷۰ء کو حضرت خلیفہ امسح الثالث حمہ اللہ تعالی ربوہ سے مغربی افریقہ کے چھ مالک نائجیر یا، غانا، آئیوری کوسٹ، لائبیریا، گیمبیا اور سیرالیون کے دورہ پر روانہ ہوئے اور ۱۴ رمئی ۱۹۷۰ء کوفری ٹاؤن سے براستہ ہالینڈ، لندن تشریف لائے۔اس دورہ کے دوران گیمبیا میں اللہ تعالیٰ نے حضور کو یہ القاء فرمایا کہ افریقن ممالک کی بہبود کیلئے ایک لاکھ پاؤنڈ خرچ کئے جائیں۔اس پر حضور نے لندن میں نصرت جہاں ریزروفنڈ کے نام سے رقم پیش کرنے کی تحریک فرمائی اور فوری طور پر ڈاکٹر ز اور اساتذہ کو وقف کی تحریک فرمائی۔اس سکیم کے تحت پہلا ہسپتال Kokufu غانا میں یکم نومبر ۱۹۷ء کو کھولا گیا اور بعد ازاں اس سکیم کے دائرہ کار کو مشرقی اور وسطی افریقہ تک وسعت دیدی گئی۔اس تحریک کے نتیجہ میں ہونے والے خدا تعالیٰ کے فضلوں کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔" میں نے مغربی افریقہ کے چھ ملکوں کیلئے 18 ڈاکٹروں کا وعدہ کیا تھا اور یہ وعدہ 5 سال میں پورا ہونا تھا لیکن ڈیڑھ سال سے کم عرصہ میں وہاں خدا کے فضل سے 14 ڈاکٹر پہنچ چکے ہیں اور چار جلد ہی پہنچ جائیں گے۔" الفضل ربوہ، ۱۷ اکتو برا ۱۹۷ء) اس وقت نصرت جہاں سکیم کے تحت افریقہ کے مختلف ممالک میں 38 طبی ادارے ہیں، جن میں 37 عدد واقفین ڈاکٹر ز اور کچھ لوکل ڈاکٹر ز خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اسی طرح نصرت جہاں سکیم کے تحت افریقہ کے مختلف ممالک میں تعلیمی اداروں کی تعداد درج ذیل ہے:۔ا۔پرائمری سکولز 301 ۲۔سیکنڈری سکولز 40