مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 103 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 103

مالی قربانی 103 تحریک جدید ایک تعارف ۱۹۳۴ء میں مجلس احرار نے جماعت کے خلاف ایک مہم چلائی اور کہا کہ وہ جماعت کو مٹا کر دم لیں اس کے مقابل پر حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا کہ میں احرار کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکلتے دیکھتا ہوں اور احرار کہتے ہیں کہ وہ جماعت کو مٹادیں گے۔اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک ایسا منصوبہ سمجھایا ہے جس کے نتیجہ میں جماعت دنیا کے سب ملکوں میں پھیل جائے گی اور کوئی بھی نہ ہو گا جو اس کو مٹا سکے۔چنانچہ اس وقت حضرت مصلح موعود نوراللہ مرقدہ نے تحریک جدید کا آغاز فرمایا اور اس تحریک کے بارہ میں فرمایا:۔تحریک جدید کو اس لئے جاری کیا گیا ہے کہ اس کے ذریعہ ہمارے پاس ایسی رقم جمع ہو جائے جس سے خدا تعالیٰ کے نام کو دنیا کے کناروں تک آسانی اور سہولت کے ساتھ پہنچا دیا جائے۔" خطبه جمعه ۲۷ نومبر ۱۹۴۲ء) شروع شروع میں یہ تحریک عارضی تھی مگر جب انیس سال مکمل ہوئے تو حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ نے فرمایا:۔" جب انہیں سال ختم ہونے کو آئے ہیں تو میں نے فیصلہ کیا کہ میں تحریک جدید کو اُس وقت تک جاری رکھوں گا جب تک کہ تمہارا سانس قائم ہے۔" آپ نے مزید فرمایا:۔( خطبه جمعه ۲۷ نومبر ۱۹۵۳ء) ہم تو اُمید رکھتے ہیں کہ تحریک جدید کے یہ دور غیر محدود ہوں گے اور جس طرح آسمان کے ستارے گنے نہیں جاتے اسی طرح تحریک جدید کے دور بھی نہیں گنے جائیں گے ، جس طرح اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم سے کہا کہ تیری نسل گئی نہیں جائے گی۔اور حضرت ابراہیم کی نسل نے دین کا بہت کام کیا یہی حال تحریک جدید کا ہے۔خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۳۵ء)