ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 302 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 302

طرف رجوع کیا ہے۔اور کثرت سے مرید ہوئے ہیں۔ان کی تبلیغ کے خاص ذرائع پیدا کرنے چاہئیں۔۱ بلاتاریخ فاتحہ خلف امام ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ فاتحہ خلف امام پڑھنا ضروری ہے؟ فرمایا۔ضروری ہے۔رفع یدین اسی شخص کا سوال پیش ہوا کہ کیا رفع یدین ضروری ہے؟ فرمایا کہ ضروری نہیں جو کرے تو جائز ہے۔رمضان کا چاند سیالکوٹ سے ایک دوست نے دریافت کیا ہے کہ یہاں چاند منگل کی شام کو نہیں دیکھا گیا بلکہ بدھ کو دیکھا گیا ہے۔اس واسطے پہلا روزہ جمعرات کو رکھا گیا تھا۔اب ہم کو کیا کرنا چاہیے؟ حضرت نے فرمایاکہ اس کے عوض میںماہ رمضان کے بعد ایک اور روزہ رکھنا چاہیے۔جوازِ نکاح سوال پیش ہوا کہ ایک احمدی لڑکی ہے جس کے والدین غیر احمدی ہیں۔والدین اس کی ایک غیر احمدی کے ساتھ شادی کرنا چاہتے تھے اور لڑکی ایک احمدی کے ساتھ کرنا چاہتی تھی۔والدین نے اصرار کیا۔عمر اس کی اسی اختلاف میں بائیس سال تک پہنچ گئی۔لڑکی نے تنگ آکر والدین کی اجازت کے بغیر ایک احمدی سے نکاح کر لیا۔نکاح جائز ہوا یا نہیں؟ حضرت نے فرمایا کہ نکاح جائز ہوگیا۔امام مقتدیوں کا خیال رکھے سوال پیش ہوا کہ ایک پیش امام ماہِ رمضان میں مغرب کے وقت لمبی سورتیں شروع کر دیتا ہے۔مقتدی تنگ آتے ہیں کیونکہ روزہ کھول کر کھانا کھانے کا وقت ہوتا ہے۔دن بھر کی بھوک سے ضعف لاحق حال ہوتا ہے۔بعض ضعیف ہوتے ہیں۔اس طرح پیش امام اور مقتدیوں میں اختلاف ہوگیا ہے۔حضرت نے فرمایا کہ پیش امام کی اس معاملہ میں غلطی ہے۔اس کو چاہیے کہ مقتدیوں کی حالت ۱ بدر جلد ۶ نمبر ۴۴ مورخہ ۳۱؍اکتوبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۷