ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 300 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 300

پانچ مجاہدات فرمایا۔خدا تعالیٰ نے دین اسلام میں پانچ مجاہدات مقرر فرمائے ہیں۔نما۱ز، رو۲زہ، ز۳کوٰۃ صدقات،۴حج، اسلامی دشمن۵ کا ذَبّ اور دَفع خواہ سیفی ہو خواہ قلمی۔یہ پانچ مجاہدے قرآن شریف سے ثابت ہیں۔مسلمانوں کو چاہیے کہ ان میں کوشش کریں اور ان کی پابندی کریں۔یہ روزے تو سال میں ایک ماہ کے ہیں۔بعض اہل اللہ تو نوافل کے طور پر اکثر روزے رکھتے رہتے ہیں اور ان میں مجاہدہ کرتے ہیں۔ہاں دائمی روزے رکھنا منع ہیں۔یعنی ایسا نہیں چاہیے کہ آدمی ہمیشہ روزے ہی رکھتا رہے بلکہ ایسا کرنا چاہیے کہ نفلی روزہ کبھی رکھے اور کبھی چھوڑ دے۔صدقہ کی جنس خریدنا جائز ہے ایک شخص نے حضرت کی خدمت میں عرض کی کہ میںمرغیاں رکھتا ہوں اور ان کا دسواں حصہ خدا کے نام پر دیتا ہوں اورگھر سے روزانہ تھوڑا تھوڑا آٹا صدقہ کے واسطے الگ کیا جاتا ہے کیا یہ جائز ہے کہ وہ چوزے اور وہ آٹا خود ہی خرید کر لوں اور اس کی قیمت مدّ متعلق میں بھیج دوں؟ فرمایا۔ایسا کرنا جائز ہے۔نوٹ۔لیکن اس میں یہ خیال کرلینا چاہیے کہ اعمال نیت پر موقوف ہیں۔اگر کوئی شخص ایسی اشیاء کو اس واسطے خود ہی خرید کر لے گا کہ چونکہ خرید اور فروخت ہر دو اس کے اپنے ہاتھ میں ہیں۔جیسی تھوڑی قیمت سے چاہے خرید لے تو یہ اس کے واسطے گناہ ہوگا۔۱ بلاتاریخ القول الطیّب مومن کی فراست بعض دوستوں نے حضرت اقدس کی خدمت میں ایک شخص کی سفارش کی کہ وہ اب اپنی اصلاح کر رہا ہے۔فرمایا۔اِتَّقُوْا فِرَاسَۃَ الْمُؤْمِنِ۔مومن کی فراست سے ڈرو۔میری فراست اس کی حالت کو ۱ بدر جلد ۶ نمبر ۴۳ مورخہ ۲۴؍اکتوبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۳