ملفوظات (جلد 9) — Page 262
کے چار روشن ستارے ہیں۔ایک ان میں سے ٹوٹ کر زمین کے اندر چلا گیا ہے۔پھر خلیفہ ڈاکٹر رشید الدین صاحب نے عرض کیا کہ مبارک احمد کو لوگ اکثر ’’ولی ولی ‘‘ کر کے پکارا کرتے تھے۔فرمایا۔ہاں ولی وہی ہوتا ہے جو بہشتی ہو۔میاں مبارک احمد کی قبر دوسری قبروں سے کسی قدر فاصلہ پر ہے۔اس پر حضرت اقدس نے فرمایا۔بعض اوقات اگر باپ خواب دیکھے تو اس سے مراد بیٹا ہوتا ہے اور اگر بیٹا خواب دیکھے تو اس سے باپ مراد ہوتا ہے۔ایک دفعہ میں خواب میں یہاں (بہشتی مقبرہ ) آیا اور قبر کھودنے والوں کو کہا کہ میری قبر دوسروں سے جدا چاہیے دیکھو جو میری نسبت تھا وہ میرے بیٹے کی نسبت پورا ہوگیا۔۱ ۱۸؍ستمبر ۱۹۰۷ ء۲ (بوقتِ سیر) ورزش جسمانی حضرت اقدس نے فرمایا۔حکیم لکھتے ہیں کہ ریاضاتِ بدنی ادویہ کی مشق سے بہتر ہوتی ہیں۔ایک الہام فرمایا۔مبارک احمد کی فوتیدگی سے دو دن پہلے یہ الہام بھی ہوا تھا۔’’۔لَا عِلَاجَ وَ لَا یُـحْفَظُ۔‘‘ فرمایا۔براہین احمد یہ میں ایک یہ الہام بھی درج ہے۔’’اِیْلِیْ اِیْلِیْ لِمَا سَبَقْتَانِیْ۔اے خدا رحم کر‘‘ یہ کسی خطرناک ابتلا پر دلالت کرتا ہے۔معلوم نہیں اس کے پورا ہونے کا کون سا زمانہ ہے۔ہماری جماعت بہت کمزور ہے بہ نسبت اس کے کہ وہ یقین کی طرف ترقی کریں بدظنّی کی طرف زیادہ مائل ہوجاتے ہیں۔مجھے اس بات کا بہت خیال رہتا ہے کہ کسی کو ٹھوکر نہ لگے۔جس خدا نے اتنی ۱ الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۴ مورخہ ۲۴؍ستمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۵،۶ ۲ ۱۸؍ستمبر کی ڈائری کا کچھ حصہ اس واسطے درج کیا گیا ہے کہ الحکم ایک دن دیر کر کے شائع ہوتا ہے۔(ایڈیٹر )