ملفوظات (جلد 9) — Page 156
دَآىِٕرَةُ السَّوْءِ(التوبۃ:۹۸) (تاکتے ہیں تم پر زمانے کی گردشیں انہیں پر آوے گردش بُری) مامور کے مخالفین کا انجام خدا کے مامور کے جو مقابل میں آتا ہے سب دعائیں اور لعنتیں اسی پر الٹ کر پڑتی ہیں جیسا کہ سب نے دیکھ لیا۔یہ آریہ جو مَرے ہیں خدا تعالیٰ نے یہ پسند نہیں کیا کہ اس کے مرکز تجلیات میں کوئی ہم پر افترا کرے۔واقعی یہ بڑی خیانت کا کام ہے کہ اپنی آنکھوں سے نشان دیکھیں اور پھر نہ صرف خود انکار کریں بلکہ اَوروں کو بھی بہکائیں۔یہ سخت بُرا کام تھا جو انہوں نے اپنے ذمہ لیا جیسے روشنی میں سیاہ دل چور نہیں ٹھہر سکتا ایسے ہی اس مقام میں جو تجلیات و انوار الٰہی کا مرکز ہو کوئی سیاہ دل خائن بہت مدت نہیں ٹھہر سکتا۔اسی لیے فرمایا قرآن مجید میں لَا يُجَاوِرُوْنَكَ فِيْهَاۤ اِلَّا قَلِيْلًا(الاحزاب:۶۱) (نہ پڑوس میں رہیں گے تیرے مگر چند دن)۔نسخہءِ کیمیا میرے نزدیک سب سے بڑے مشرک کیمیا گر ہیں کہ یہ رزق کی تلاش میں یوں مارے مارے پھرتے ہیں اور ان اسباب سے کام نہیں لیتے جو اللہ تعالیٰ نے جائز طور سے رزق کے حصول کے لیے مقرر کئے ہیں اور نہ پھر توکل کرتے ہیں حالانکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَفِي السَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَ مَا تُوْعَدُوْنَ(الذّاریٰت:۲۳) (اور آسمان میں ہے تمہارا رزق اور جو کچھ تم وعدہ دیئے جاتے ہو) ہم ایسے مہوسوں کو ایک کیمیا کا نسخہ بتلاتے ہیں بشرطیکہ وہ اس پر عمل کریں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ مَنْ يَّتَّقِ اللّٰهَ يَجْعَلْ لَّهٗ مَخْرَجًا وَّ يَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ(الطلاق:۳،۴) پس تقویٰ ایک ایسی چیز ہے کہ جسے یہ حاصل ہو اُسے گویا تمام جہان کی نعمتیں حاصل ہوگئیں۔یاد رکھو متقی کبھی کسی کا محتاج نہیں ہوتا بلکہ وہ اس مقام پر ہوتا ہے کہ جو چاہتا ہے خدا اس کے لیے اس کے مانگنے سے پہلے مہیا کر دیتا ہے۔میں نے ایک دفعہ کشف میں اللہ تعالیٰ کو تمثُّل کے طور پر دیکھا۔میرے گلے میں ہاتھ ڈال کر فرمایا۔جے توں میرا ہو رہیں سب جگ تیرا ہو پس یہ وہ نسخہ ہے جو تمام انبیاء و اولیاء و صلحاء کا آزمایا ہوا ہے۔نادان لوگ اس بات کو چھوڑ کر