ملفوظات (جلد 9) — Page 147
کر کے مشورہ دے۔ایسا ہی خدمت کرنے والوں کے واسطے بھی ضروری ہے کہ اپنا بچاؤ بھی رکھیں اور بیمار کی ہمدردی بھی کریں۔طاعون سے مَرنے والا مومن شہید ہوتا ہے سوال ہوا کہ طاعون زدہ کے غسل کے واسطے کیا حکم ہے؟ فرمایا۔مومن طاعون سے مَرتا ہے تو وہ شہید ہے۔شہید کے واسطے غسل کی ضرورت نہیں۔کفن سوال ہوا کہ اس کو کفن پہنایا جائے یا نہیں؟ فرمایا۔شہید کے واسطے کفن کی ضرورت نہیں۔وہ انہیں کپڑوں میں دفن کیا جاوے۔ہاں اس پر ایک سفید چادر ڈال دی جائے تو ہرج نہیں۔اسم اعظم ایک شخص کا سوال حضرت اقدس کی خدمت میں پیش ہوا کہ قرآن شریف میں اسم اعظم کون سا لفظ ہے؟ فرمایا۔اسم اعظم اللہ ہے۔خواب کو پورا کرنا ایک دوست نے حضرت کی خدمت میں اپنی بیوی کا خواب لکھا کہ ’’کسی شخص نے خواب میں میری بیوی کو کہا کہ تمہارے بیٹے پر بڑا بوجھ ہے اس پر سے صدقہ اتارو اور ایسا کرو کہ چنے بھگو کر مٹی کے برتن میں رکھ کر اور لڑکے کے بدن کا کرتہ اتار کر اس میں باندھ کر رات سوتے وقت سرہانے چارپائی کے نیچے رکھ دو اور ساتھ چراغ جلا دو صبح کسی غیر کے ہاتھ اٹھوا کر چوراہے میں رکھ دو۔‘‘ یہ خواب لکھ کر حضرت سے دریافت کیا کہ کیا جائز ہے کہ ہم خواب اسی طرح سے پورا کرلیں۔جواب میں حضرت نے تحریر فرمایا کہ جائز ہے کہ اس طرح سے کریں اور خواب کو پورا کر لیں۔دعا میں صیغہ واحد کو جمع کرنا ایک دوست کا سوال حضرت کی خدمت میں پیش ہوا کہ میں ایک مسجد میں امام ہوں بعض دعائیں جو صیغہ واحد متکلم میں ہوتی ہیں۔یعنی انسان کے اپنے واسطے ہی ہو سکتی ہیں میں چاہتا ہوںکہ ان کو صیغہ جمع میں پڑھ کر مقتدیوں کو بھی اپنی دعامیں شامل کر لیا کروں اس میں کیا حکم ہے؟