ملفوظات (جلد 9) — Page 91
جب باہر نکل کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ سفیدی ظاہر ہوگئی ہے۔کیا وہ روزہ میرے اوپر رکھنا لازم ہے یا نہیں؟ حضرت نے فرمایا کہ بے خبری میں کھایا پیا تو اس پر اس روزہ کے بدلے میں دوسرا روزہ لازم نہیں آتا۔(۳) پھر سوال ہوا کہ كُتِبَ (عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ )سے فرضی روزے مراد ہیں یا اور روزے مراد ہیں؟ فرمایا۔كُتِبَ سے فرضی روزے مراد ہیں۔۱ قبر میں سوال و جواب ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ قبر میں سوال و جواب روح سے ہوتا ہے یا جسم میں وہ روح ڈالا جاتا ہے؟ فرمایا۔اس پر ایمان لانا چاہیے کہ قبر میں انسان سے سوال و جواب ہوتا ہے۔لیکن اس کی تفصیل اور کیفیت کو خدا پر چھوڑنا چاہیے۔یہ معاملہ انسان کا خدا کے ساتھ ہے وہ جس طرح چاہتا ہے کرتا ہے پھر قبر کا لفظ بھی وسیع ہے۔جب انسان مَر جاتا ہے تو اس کی حالت بعد الموت میں جہاں خدا اس کو رکھتا ہے وہی قبر ہے خواہ دریا میں غرق ہوجائے خواہ جل جائے۔خواہ زمین پر پڑا رہے۔دنیا سے انتقال کے بعد انسان قبر میں ہے۔اور اس سے مطالبات اور مواخذات جو ہوتے ہیں اس کی تفصیل کو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے انسان کو چاہیے کہ اس دن کے واسطے طیاری کرے نہ کہ اس کی کیفیت معلوم کرنے کے پیچھے پڑے۔۲ ۱۲؍فروری۱۹۰۷ء (بوقت ظہر) افغانستان میں مذہبی آزادی نہیں ہے ایک مولوی صاحب حدودِ افغانستان سے حضرت کی ملاقات کے لیے آئے ہوئے تھے۔مصافحہ کے بعد حضرت نے ان کے کوائف سفر و صعوبت راہ کی حالت دریافت فرمائی بعد ازاں حکومت افغانستان ۱ الحکم جلد ۱۱ نمبر ۷ مورخہ ۲۴؍فروری ۱۹۰۷ء صفحہ ۱۳،۱۴ ۲ بدر جلد ۶ نمبر ۷ مورخہ ۱۴؍فروری ۱۹۰۷ء صفحہ ۸ ۱ الحکم جلد ۱۱ نمبر ۷ مورخہ ۲۴؍فروری ۱۹۰۷ء صفحہ ۱۳،۱۴ ۲ بدر جلد ۶ نمبر ۷ مورخہ ۱۴؍فروری ۱۹۰۷ء صفحہ ۸