ملفوظات (جلد 8)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 297 of 389

ملفوظات (جلد 8) — Page 297

ماہ ستمبر۱۹۰۶ء خدا تجھے خوش رکھے اے تشحیذ الاذہان والے رسالہ تشحیذالاذہان بابت ماہ ستمبر ۱۹۰۶ء میں اس کے لائق ایڈیٹر نے حضرت مسیح موعود کے چند پرانے اشعار جو پہلے کبھی شائع نہیں ہوئے اور ایک پرانی تحریر مسیح موعود کی شائع کی ہے۔حضرت مہدی کی اس قسم کی تحریروں کا تحفہ پبلک کے سامنے پیش کرنا ایک ایسا قابل شکر گذاری کارِ نمایاں ہے کہ رسالہ تشحیذ الاذہان کا سالہا سال کا چندہ اس ایک نظم اور مضمون پر قربان ہو سکتا ہے۔احباب کو چاہیے کہ اس رسالہ کے واسطے خریدار کثرت سے پیدا کریں۔کیونکہ یہ ایک قیمتی شے ہے۔ہم ذیل میں وہ نظم اور مضمون نقل کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اس معزز مخدوم کو خوش رکھے۔جس نے مسیح موعود کی خوشی کے ذرائع ہم کو سنائے ہیں۔غزل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام مرا نہ زہد و عبادت نہ خدمت و کارے است ہمیں مرا است کہ جانم رہیں دلدارے است چہ لذتے است بر ویش کہ جان فدایش باد چہ راحتے است بکویش اگرچہ خون بارے است مسیح وقت مرا کرد آنکہ دید ایں حال بہ بین دلائل دعوے اگرچہ بیکارے است دوائے عشق نہ خواہم کہ آں ہلاکت ما است شفاء ما بہ ہمیں رنج و درد و آزارے است اگر مردی رہ مولیٰ طلب کن چہ نالی روز و شب از بہر مردار