ملفوظات (جلد 7)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 354 of 430

ملفوظات (جلد 7) — Page 354

ترجمہ فارسی عبارات مندرجہ ملفوظات جلد ہفتم از صفحہ نمبر ترجمہ فارسی ۴ اس مٹھی بھر خاک کو اگر میں نہ بخشوں تو کیا کروں۔۱۱ کسی کے ہاں جانا تو اپنے ارادہ سے ہوتا ہے اور اس کے ہاں سے واپس آنا اس کی اجازت سے ہوتا ہے۔۳۳ دوست جو بھی سلوک کرے بجا ہے۔۳۵ نقصان کا دن تجھ پر نہ آئے۔۳۹ دوست جو بھی سلوک کرے بجا ہے۔۴۰ اے مخاطب! کچھ نیکی کر لے اور عمر کو غنیمت سمجھ، اس سے پہلے کہ آواز آئے فلاں نہیں رہا۔۶۴ انسان ایک دوسرے کے اعضاء ہیں۔۶۸ بے ثبات زندگی پر بھروسہ نہ رکھو۔۱۱۱ جو زیادہ واقف ہو وہی زیادہ ڈرتا ہے۔۱۱۴ ہمارے مکان محبت سرائے میں امن ہے۔۱۳۴ دنیا کے کام کسی نے پورے نہیں کئے۔۱۳۸ ایک باخبر انسان کی نظر میں درختوں کے سر سبز پتوں میں سے ہر ایک پتہ خدا کی معرفت کے لیے ایک رجسٹر مانند ہے۔۱۶۱ اے شخص! جس نے یونانیوں کی حکمت پڑھی ہے، ایمان والوں کی حکمت بھی پڑھ۔