ملفوظات (جلد 7)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 353 of 430

ملفوظات (جلد 7) — Page 353

وفاتِ مسیح مسیح کی موت کا جھگڑا بالکل صاف ہوچکا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے قول سے اور مسیح علیہ السلام کے اپنے اقرار سے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِيْ (المائدۃ:۱۱۸) میں موت ثابت کر دی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے فعل سے معراج کی رات میں ان کو مُردوں میں دیکھا۔یہ منطق ہماری سمجھ میں نہیں آتی کہ جو شخص ابھی اس عالم میں ہے وہ ان روحوںمیں جو اس جہان سے گذر چکی ہیں کیونکر شامل ہوگیا؟۱