ملفوظات (جلد 7)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 252 of 430

ملفوظات (جلد 7) — Page 252

عذاب سے اپنے فضل و کرم سے محفوظ رکھے۔جانوروں کی پرورش میں حفاظت کی ضرورت فرمایا۔ایک نجاست خور گائے ہوتی ہے جس کو جلالہ کہتے ہیں۔اس کا گوشت حرام لکھا ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کھانے کے جانور مثل بھیڑ مرغی پرورش میں حفاظت کرنی چاہیے اور ان کو نجاست خوری سے بچانا چاہیے۔۱ ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۵ء (قبل دوپہر) چراغ الدین جمونی اور اس کی تصنیف آج اتفاق سے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی مجلس میں میاں چراغ دین ساکن جموں کا ذکر اس تقریب پر شروع ہوگیا کہ اس نے ایک کتاب منارۃ المسیح حال میں شائع کی ہے۔جس میں اسلام کی سخت ہتک کی گئی ہے۔اس کتاب کے تذکرہ پر اعلیٰ حضرت نے فرمایا کہ وہ اسلام کا سخت مخالف ہے۔ہر امر میں اس نے حضرت مسیح کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر فضیلت دی ہے پھر یہ بھی کہتا ہے کہ اسلام اور عیسائیت میں صلح کرانے آیا ہوں۔یہ کیسی عجیب بات ہے اسلام اور عیسائیت میں آسمان زمین کا فرق ہے اور وہ صلح کراتا ہے۔مجھے اس کتاب میں بہت گالیاں دی ہیں۔کشمیر میں بنی اسرائیل اور مسیح علیہ السلام کی قبر مسیح کی قبر واقع کشمیر کا ذکر تھا۔اس کے متعلق جو کچھ فرمایا اس کا خلاصہ یہ ہے کہ بہت سے شواہد اور دلائل سے یہ امر ثابت ہوگیا ہے کہ یہ مسیح علیہ السلام ہی کی قبر ہے۔اور ۱ بدر جلد ۱ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۹؍ستمبر ۱۹۰۵ء صفحہ۲، ۳