ملفوظات (جلد 7) — Page 206
اس کی چھوٹی عمر میں مر جاوے اور کسی دوسری جگہ جنم لے کر اس کے ساتھ بیاہی جاوے تو اس کے روکنے کا کیا انتظام ہے؟۱ اور پھر تناسخ کے لیے یہ بھی ضروری ہوگا کہ جرائم کے انواع بھی تجویز کریں کیونکہ جس کثرت سے کیڑے مکوڑے پیدا ہوتے ہیں یہ سب جرائم ہی کی وجہ سے نہ ہوں گے؟ اور پھر ہر جون کا گناہ الگ چاہیے۔اس۲ قسم کے بہت سے اعتراض اس مسئلہ پر وارد ہوتے ہیں۔۳ ۱۳؍اگست۱۹۰۵ء (دربار شام) ایک نو مسلم صاحب رحیم آباد۴ سے آئے ہوئے تھے۔حضرت حکیم الامت نے ان کی زبانی بیان کیا کہ وہ پنڈت دیانند صاحب کے ساتھ سات سال تک رہے ہیں۔پھر خود نومسلم صاحب نے بیان کیا