ملفوظات (جلد 6) — Page 158
نیک صحبت میں رہے اور دعاؤں میں لگا رہے اگر یہ نہیں کرتا تووہ ہلاک ہو جاوے گا۔اللہ تعالیٰ اس کی کچھ بھی پروا نہیں کرتا لیکن جو صدق دل اور نیک نیتی کے ساتھ خدا کی طرف قدم اٹھاتا ہے اور اس راہ میں تھکتا اور گھبراتا نہیں دعاؤں میں لگا رہتا ہے امیدہے کہ وہ ایک دن گوہر مقصود کو پالے۔۱ اپریل کے آخری ایام مامور اور نشان نمائی سنّت اللہ سے ناواقف ہونا بھی ایک موت ہے کیونکہ اس جہالت کی وجہ سے بعض اوقات انسان خدا تعالیٰ کے ماموروں اور برگزیدوں کے سامنے ایسی جرأت اور شوخی کر بیٹھتا ہے جو اسے قبولِ حق سے محروم کردیتی ہے اور اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اس کی دستگیری نہ کرے تو وہ ہلاک ہو جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے حضور بعض اوقات ایسے لوگ بھی آجاتے ہیں چنانچہ اواخر اپریل میں ایک نومسلم یہاں آیا اور اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے حضور بڑی دلیری سے نشان بینی کی درخواست کی جس پر حضرت اقدس نے فرمایا۔ہر ایک مامور کے دل میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو کچھ ڈالا جاتا ہے وہ اس کی مخالفت نہیں کرسکتا کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے اور یہی بالکل سچ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کسی کو دنیا میں مامور کرکے بھیجتا ہے تواس کی تائید میں خارقِ عادت نشان بھی ظاہر کرتا ہے چنانچہ اس جگہ بھی اس نے میری تائید کے لیے بہت سے نشان ظاہر کئے ہیں جن کو لاکھوں انسانوں نے دیکھا ہے وہ اس پر گواہ ہیں۔تاہم میں اپنے خدا پرکامل یقین رکھتا ہوں کہ اس نے انہیں نشانوں پرحصر نہیں کیا اور آئندہ اس سلسلہ کو بند نہیں کیا۔وقتاً فوقتاًوہ اپنے ارادہ سے جب چاہتا ہے نشان ظاہر کرتا ہے۔ایک طالبِ حق کے لیے وہ نشان تھوڑے نہیں ہیں مگر اس پر بھی اگردل شہادت نہ دے کہ ایک شخص واقعی طالبِ حق ہے اور صدقِ نیت سے وہ نشان کا خواہشمند ہے تو ہم اس کے لیے توجہ کرسکتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پر یقین رکھتے ہیں کہ کوئی اَمر ظاہر کر دے لیکن اگر یہ بات نہ ہو اور خدا تعالیٰ کے پہلے نشانوں کی بے قدری کی الحکم جلد ۸نمبر ۱۸ مورخہ۳۱ ؍مئی ۱۹۰۴ءصفحہ ۲، ۳