ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 385 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 385

لطیف اور عمدہ غذائیں کھانے کے لیے اور خوبصورت بیویاں اور عمدہ عمدہ سواریاں سوار ہونے کورکھتا ہے بہت سے نوکر چاکر ہر وقت خدمت کے لیے حاضر رہتے ہیں مگر ان سب باتوں کا انجام کیا ہے؟ کیا یہ لذتیں اور آرام ہمیشہ کے لیے ہیں؟ ہرگز نہیں ان کا انجام آخر فنا ہے۔مردانہ زندگی یہی ہے کہ اس زندگی پر فرشتے بھی تعجب کریں۔وہ ایسے مقام پر کھڑا ہو کہ اس کی استقامت، اخلاص اور وفاداری تعجب خیز ہو۔خدا تعالیٰ نامرد کو نہیں چاہتا۔اگر زمین وآسمان بھی ظاہری اعمال سے بھر دیں لیکن ان اعمال میں وفانہ ہو تو ان کی کچھ بھی قیمت نہیں۔کتاب اللہ سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ جب تک انسان صادق اور وفادار نہیں ہوتا اس وقت تک اس کی نماز یں بھی جہنم ہی کولے جانے والی ہوتی ہیں۔جب تک پورا وفا دار اور مخلص نہ ہو ریا کاری کی جڑاندر سے نہیں جاتی ہے لیکن جب پورا وفادار ہوجاتا ہے اس وقت اخلاص اور صدق آتا ہے اور وہ زہریلا مادہ نفاق اور بزدلی کا جوپہلے پایا جاتا ہے دور ہو جاتا ہے۔صدق اور خدمت کا آخری موقع اب وقت تنگ ہے میں بار بار یہی نصیحت کرتا ہوں کہ کوئی جوان یہ بھروسہ نہ کرے کہ اٹھارہ یا انیس سال کی عمر ہے اور ابھی بہت وقت باقی ہے۔تندرست اپنی تندرستی اور صحت پر نازنہ کرے اسی طرح اور کوئی شخص جو عمدہ حالت رکھتا ہے وہ اپنی وجاہت پر بھروسہ نہ کرے زمانہ انقلاب میں ہے یہ آخری زمانہ ہے۔اللہ تعالیٰ صادق اور کاذب کو آزمانا چاہتا ہے اس وقت صدق ووفا کے دکھانے کا وقت ہے اور آخری موقع دیا گیا ہے۔یہ وقت پھر ہاتھ نہ آئے گا یہ وہ وقت ہے کہ تمام نبیوں کی پیشگوئیاں یہاں آکر ختم ہو جاتی ہے اس لیے صدق اور خدمت کا یہ آخری موقع ہے جو نوعِ انسان کو دیاگیا ہے اب اس کے بعد کوئی موقع نہ ہوگا بڑا ہی بد قسمت وہ ہے جو اس موقع کو کھو دے۔نرا زبان سے بیعت کا اقرار کرناکچھ چیز نہیں ہے بلکہ کوشش کرو اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگو کہ وہ تمہیں صادق بناوے اس میں کاہلی اور سستی سے کام نہ لو بلکہ مستعد ہو جاؤ اور اس تعلیم پر جو میں پیش کر چکا ہوں عمل کرنے کے لیے کوشش کرو اور اس راہ پر چلو جو میں نے پیش کی ہے۔عبداللطیف کے