ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 145 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 145

ہوتا ہے جب خدا دل میں ڈال دے۔ایمان کے لوازم اَور ہوتے ہیں اور اسلام کے اَور، اسی لیے خدا نے اس وقت ایسے لوازم پیدا کئے کہ جن سے ایمان حاصل ہو مسلمان تو اپنی موجودہ حالت کے لحاظ سے خود اس قابل ہیں کہ انہی سے جہاد کیا جاوے اب تو وہ زمانہ ہے کہ بچوں کی طرح دین کی باتیں لوگوں کو سمجھا ئی جاویں۔۱ ۱۹؍مئی ۱۹۰۳ء (بعد نماز فجر) ایک رؤیا اور الہام حضرت اقدس نے فرمایا کہ ۱۲ بجے کے قریب میں نے ایک رؤیا میں دیکھا کہ کوئی کہتا ہے کہ یہ فتح ہو گئی۔بار بار اسے تکرار کرتا ہے گویا کہ بہت سی فتوحات کی طرف اشارہ ہے۔اس کے بعد طبیعت وحی کی طرف منتقل ہوئی اور الہام ہوا۔مجموعہ فتوحات۔(مجلس قبل از عشاء ) اپنی صداقت پر گفتگو فرماتے رہے اور اس اَمر پر ذکر فرمایا کہ خدا جھوٹے سے اتنا عرصہ دراز یارانہ نہیں لگایا کرتا اگر ہم مفتری ہوتے تو آج تک تباہ اور ہلاک ہو جاتے۔۱البدر جلد ۲ نمبر ۱۹ مورخہ ۲۹؍ مئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۴۷ ۲البدر میں ہے۔’’حضرت اقدس نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ يَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗ (الطلاق:۴) اس کے یہ معنے ہیں کہ مومن جوبات یقین سے کہے وہ پوری ہوجاتی ہے لفظوں کی پابندی اس میں ضروری نہیں ہے ہاں انسان کو یہ آیت قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰىهَا (الشمس:۱۰) ضرور یاد رکھنی چاہیے کہ گناہ سے بچا رہے۔‘‘ (البدر جلد ۲ نمبر ۲۰ مورخہ ۵؍جون ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۵۳)