ملفوظات (جلد 4)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 50 of 438

ملفوظات (جلد 4) — Page 50

خوبصورتی خیال کرتے ہیں اور ہمیں اس سے ایسی سخت کراہت آتی ہے کہ سامنے ہو تو کھانا کھانے کو جی نہیں چاہتا۔داڑھی کا جو طریق انبیاؤوں اور راست بازوں نے اختیار کیا ہے وہ بہت پسندیدہ ہے۔البتہ اگر بہت لمبی ہو جاوے تو کٹوا دینی چاہیے۔ایک مشت رہے۔خدا نے یہ ایک امتیاز مَرد اور عورت کے درمیان رکھ دیا ہے۔اُسترے کی مضرّت ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب نے عرض کی کہ حضور آج کل ایک کتاب پلیگ گائڈ چھپی ہے وہ کل ڈاکٹروں کے پاس روانہ کی گئی اس میں ایک ہدایت ہے کہ ان طاعون کے ایام میں داڑھی ہرگز نہ منڈوانی چاہیے۔کیونکہ اگر ذرا بھی زخم ہوا۔تو طاعونی مادہ اس پر بہت جلد اثر کرتا ہے۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ استروں سے بھی بعض وقت زہر اور آتشک کے امراض پیدا ہو جاتے ہیں۔اس لئے ہمیشہ استرے کے استعمال کرنے میں بہت احتیاط لازم ہے اور استرے کا استعمال منہ پر تو بہت خطرناک ہے۔ہاں غیر مناسب بال جیسا کہ بعض رخسار پر ہوتے ہیں یا داڑھی کے زوائد وغیرہ یہ سب کاٹ دینے چاہئیں (نہ کہ منڈوانے)۔پیشگوئی کی تفہیم میں احتیاط پھر حضرت اقدس نے عرب صاحب سے مخاطب ہو کر فرمایاکہ رات کو جو آپ نے سوال کیا تھا وہ بے شک بہت ضروری تھا۔کیونکہ ایسے ملکوں میں جہاں لوگ ناواقف ہیں سمجھانے کے لئے ضرور علم چاہیے۔پھر اس مضمون کا مختصر خلاصہ حضرت نے اعادہ فرمایا کہ جو گذشتہ شب میں ہم درج کر چکے ہیں اور اس پر یہ ایزادی فرمائی کہ پیشگوئیوں کے بارے میں یہ خیال ہرگز نہ کریں کہ وہ ایسی کھلی کھلی ہوں کہ نام لے لے کر بتلایا جاوے ورنہ پھر یہی سوال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوسکتا ہے اور ویسے ہی ثبوت کی ضرورت