ملفوظات (جلد 4) — Page 359
ترجمہ فارسی عبارات مندرجہ ملفوظات جلد چہارم از صفحہ نمبر ترجمہ فارسی ۱ وہ سال جو اچھا ہے اس کی بہار سے ہی معلوم اور ظاہر ہوتا ہے۔۳۹ میرا محبوب ایسے لوگوں کو پسند کرتا ہے جو عیش کے تارک ہوں۔۵۷ انسان جو حد مشترک ہے وہ مسیحا بھی بن سکتا ہے اور گدھا بھی۔۵۸ آئندہ سال کا حساب کون جانتا ہے جو دوست گذشتہ سال ہمارے ساتھ تھے وہ اب کدھر گئے۔۷۶ اے محبوب ظاہر ہے کہ تیری بارگاہ بہت بلند ہے۔۸۴ اس نے فضول خیال جمایا اور جھوٹی توقعی رکھی۔۸۸ میں بار بار نباتات اور ہریاؤں کی شکل میں اگا ہوں میں سات سو ستر یعنی بےشمار سانچوں سے گزرا ہوں۔۹۸ بارش جس کی پاکیزہ فطرت میں کوئی ناموافقت نہیں، وہ باغ میں تو پھول اگاتی ہے اور شورہ زمین میں گھانس پھونس۔۱۰۱ بخدا دوزخ کے عذاب کے برابر ہے ہمسایہ کے بل بوتے پر بہشت میں جانا۔۱۰۶ اگرچہ محبوب تک رسائی پانے کا کوئی ذریعہ نہ ہو پھر بھی عشق کا تقاضا یہ ہے کہ اس کی تلاش میں جان لڑا دی جائے۔۱۰۹ وہ خدا جس سے اہل جہاں بے خبر ہیں اس نے مجھ پر اپنا جلوہ کیا ہے اگر وہ اہل ہے تو قبول کر۔