ملفوظات (جلد 4)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 284 of 438

ملفوظات (جلد 4) — Page 284

کے لوگ پانچ وقت شراب پیتے تھے۔اس کے عوض میں پانچ وقت نماز رکھی۔اس کے بعد اس اَمر پر ذکر رہا کہ ہر ایک فرقہ میں نذیر آیا ہے جیسے قرآن سے ثابت ہے۔اسی لیے رام چند راور کرشن وغیرہ اپنے زمانے کے نبی وغیرہ ہوں گے۔تبلیغ کے لئے مفت اشاعت عرب صاحب نے سوال کیا کہ لوگ آپ کو سا دہ مزاج کہتے ہیں اس لیے کہ کتب مفت تقسیم کی جاتی ہیں۔فرمایا کہ گفتہ اند کہ نکوئی کن وَ در آپ انداز۔کتابیں ہم مفت دیتے ہیں مگر اس میں ہماری سادگی نہیں ہے اور نہ ہم غلطی پر ہیں۔ہمارا منشا تبلیغ کا ہوتا ہے اگر ہزار کتاب شائع ہو اور ایک شخص بھی راہ راست پر آجاوے تو ہمارا مطلب پورا ہو گیا۔۱ (دربارِ شام) ایک جامع درس نو ما رچ ۱۹۰۳ءکے دربا ر شا م میں حضرت حجۃ اللہ مسیح مو عو دعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے ایک جامع تقریرفرمائی۔ہم کو افسوس ہے کہ اس روز ہم ایک مصروفیت کی وجہ سے مو جو دنہ تھے اس لیے اس تقریر کو خود قلمبند نہیں کرسکے تاہم ہمارے ایک عزیز نے اس کے کچھ نو ٹ لیے تھے جن کو مرتّب کرکے نا ظر ین کے فا ئدہ کے لیے مَا لَا یُدْرَکُ کُلُّہٗ لَا یُتْرَکُ کُلُّہٗ پر عمل کرنے کے لیے اسے ہی پیش کر دیتے ہیں۔(ایڈیٹر) نو مبا ئعین کو نصیحت چند احباب بتقریب نماز عید اضحی دارالا مان میں تشریف لائے اور انہوں نے بیعت کی۔حضرت اقدس امام پاک علیہ الصلوٰۃ والسلام نے کھڑے ہوکر یہ تقریر فرمائی۔فرمایا۔دیکھو! جس قدر آپ لوگوں نے اس وقت بیعت کی ہے اور جو پہلے کر چکے ہیں ان کو چندکلمات بطور نصیحت کے کہتا ہوں۔چاہیے کہ اسے پوری توجہ سے سنیں۔۱ البدر جلد۲نمبر۹ مورخہ۲۰؍مارچ۱۹۰۳ء صفحہ۶۵، ۶۶