ملفوظات (جلد 4) — Page 260
خدا کی طرف دوڑو کہ اسی کے پاس معالجے ہیں اور بچائو کے سامان ہیں۔۱ (بوقتِ ظہر) ماننے کے قابل حدیث اور خواب ایک شخص نے ایک پراگندہ سی خواب لکھ کر حضرت سے تعبیر پو چھی تھی۔اس پر آپ نے فرمایا کہ جس طرح سے حدیث ماننے کے قابل نہیں ہوتی جب تک قرآن کے موافق نہ ہو۔اسی طرح کوئی خواب بھی ماننے کے لائق نہیں جب تک ہمارے موافق نہ ہو۔(بوقتِ عصر) اس وقت چند ایک سکھ حضرت کی ملاقات کے واسطے آئے اور اثنائے ذکر میں آپ نے فرمایاکہ زبان سے تو ایک انسان بھی اپنا بندہ نہیں بن سکتا خدا کیسے اپنا بن سکتا ہے۔محبت ہو گی تو سانجھ ہو گی کھوٹ سے کوئی خدا سے کیا لے سکتا ہے۔۲ (دربارِ شام) خدا تعالیٰ کے فرستادہ کی تلاش ضروری تھی ایک صاحب نووار د۳تھے آپ نے ان سے فرمایا کہ دیکھو! دنیا چند روزہ ہے کسی کو بقا نہیں اور یہ دنیا اور اس کا جاہ وجلال کسی کے ساتھ ہمیشہ نہیں رہنے والے۔چاہیے کہ اس وقت جو اللہ تعالیٰ نے یہ سلسلہ قائم کیا ہے اس کو سمجھ جاوے۔اگر وہ درحقیقت خدا ہی کی طرف سے ہے تو اس سے دور رہنا کیسی بد قسمتی کا موجب ہوگا۔وقت نازک ہے۔دنیا نے جس اَمر کو سمجھنا چاہیے تھا اسے نہیں سمجھااور جس کی طرف توجہ کرنی چاہیے تھی اس کو پسِ پُشت ڈال دیا ہے۔خدا کے فرستادہ کی تلاش ضروری تھی۔دیکھو! دنیوی ضرورتوں کے واسطے کس طرح دنیا ۱ الحکم جلد ۷ نمبر ۹ مورخہ ۱۰؍مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۲،۱۳ ۲ البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخہ ۱۳؍ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۵۸ ۳ البدر میں لکھا ہے۔’’صا حبزادہ سراج الحق صاحب نعمانی کے بھائی کے مرید وں میں سے ایک صاحب حضرت اقدس کی زیارت کے لیے تشریف لائے۔‘‘ (البدر جلد ۲نمبر ۸مورخہ ۱۳ ؍مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۵۸ )