ملفوظات (جلد 4) — Page 10
بعد ازیں فرمایا کہ ایک دفعہ میں نے اسی لیکھرام کے متعلق دیکھا کہ ایک نیزہ ہے اس کا پھل بڑا چمکتا ہے اور لیکھرام کا سر پڑا ہوا ہے اسے اس نیزے سے پرو دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پھر یہ قادیان میں نہ آوے گا۔(ان ایام میں لیکھرام قادیان میں تھا اور اس کے قتل سے ایک ماہ پیشتر کا یہ واقعہ ہے) فرمایا کہ یہ عجائبات ہیں ختم ہونے میں نہیں آتے لیکھرام کے قتل کے وقت جب تلاشی میں کاغذات دیکھے گئے تو اس میں بہت سے خط نکلے جن میں لکھا تھا کہ وہ خبیث مارا گیا ہے اچھا ہوا کہ پیشگوئی پوری ہوئی۔اس میں جو پیشگوئی پوری کے الفاظ تھے وہ حکّام سے ہر ایک شک اور شبہ کو دور کرتے تھے۔تنہا احمدیوں کے لئے ہدایت بعض احباب نے سوال کیا کہ کیا نماز تنہا پڑھ لیا کریں؟ فرمایا۔ہاں الگ اور تنہا پڑھ لیا کرو۔یہ سلسلہ خدا کا ہے وہ چاہتا ہے کہ ان سے الگ رہو عنقریب وہ وقت آتا ہے کہ خدا جماعت کر دیوے گا۔۱ ۲؍جنوری ۱۹۰۳ء بروز جمعہ(بوقتِ سیر) ایک الہام فرمایا۔رات مجھے الہام ہوا جَآءَنِیْ اٰئِلٌ وَاخْتَارَ وَ اَدَارَ اِصْبَعَہٗ وَاَشَارَ۔یَعْصِمُکَ اللّٰہُ مِنَ الْعِدَا وَیَسْطُوْ بِکُلِّ مَنْ سَطَا۔آئل جبرائیل ہے فرشتہ بشارت دینے والا۔(ترجمہ) آیا میرے پاس آئل اور اس نے اختیار کیا (یعنی چن لیا تجھ کو) اور گھمایا اس نے اپنی انگلی کو اور اشارہ کیا کہ خدا تجھےدشمنوں سے بچاوے گا اور ٹوٹ کر پڑے گا اس شخص پر جو تجھ پر اچھلا۔فرمایا۔آئل اصل میں ایالت سے ہے یعنی اصلاح کرنے والا جو مظلوم کو ظالم سے بچاتا ہے ۱ البدر جلد ۱ نمبر ۱۲ مورخہ ۱۶؍ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۹۰