ملفوظات (جلد 3) — Page 461
کسی نے کہا راستہ بند ہے ایک بڑا بحرِ زخّار چل رہا ہے۔میں نے دیکھا تو واقعی میں کوئی دریا نہیں بلکہ ایک بڑا سمندر ہے اور پیچیدہ ہو ہو کر چل رہا ہے جیسے سانپ چلا کرتا ہے۔ہم واپس چلے آئے کہ ابھی راستہ نہیں اور یہ راہ بڑا خوفناک ہے۔(بوقتِ ظہر) چین میں عربی کتب بھیجنے کے متعلق گفتگو نماز سے پیشتر حضرت اقدس نے مجلس کی اور فرمایا کہ چین میں اہلِ اسلام عربی زبان سے واقف ہیں کہ نہیں اور وہاں عربی کتب روانہ کرنے کے متعلق حضرت اقدس ابو سعید عرب صاحب سے گفتگو کرتے رہے پھر اشاعت کے متعلق حضرت اقدس نے فرمایا کہ صحابہ کرامؓ نے کیا کیا کام کئے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے مومنوں کی جانیں خرید لیں اور اب اس وقت اﷲ تعالیٰ نے بہت سی مشکلات کو دور کر دیا ہے۔ایک الہام پھر اس کے بعد ذکر فرمایا کہ رات کو الہام ہوا ہے اِنَّہٗ کَرِیْمٌ تَـمَشّٰی اَمَامَکَ وَعَادٰی لَکَ مَنْ عَادٰییعنی وہ کریم ہے وہ تیرے آگے آگے چلتا ہے۔جس نے تیری عداوت کی (گویا) اس کی عداوت کی۔قرآنی ترتیب کا ایک سِرّ فرمایا۔کل جو الہام ہوا تھا یَاْتِیْ عَلَیْکَ زَمَنٌ کَمَثَلِ زَمَنِ مُوْسٰی یہ اسی الہام کے آگے معلوم ہوتا ہے جہاں ایک الہام کا قافیہ جب دوسرے الہام سے ملتا ہے خواہ وہ الہامات ایک دوسرے سے دس دن کے فاصلہ سے ہوں مگر میں سمجھتا ہوں کہ ان دونوں کا تعلق آپس میں ضرور ہے یہاں بھی موسیٰ اور عادیٰ کا قافیہ ملتا ہے اور پھر توریت میں اس قسم کامضمون ہے کہ خدا نے موسیٰ کو کہا کہ تو چل میں تیرے آگے چلتا ہوں۔