ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 409 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 409

جمعہ کی تعطیل جمعہ کی تعطیل کے لئے ایک میموریل دربار دہلی کی تقریب پر گورنمنٹ ہند کی خدمت میں پیش کرنے کی تجویز حضرت اقدس نے کی ہے جو کہ عنقریب شائع ہوگا۔جماعت کی ترقی اس کے بعد ترقی جماعت کا ذکر ہوا کہ یہ ایک عظیم الشان اَمر ہے جو کہ اﷲ تعالیٰ نے ان تین سالوں میں ظاہر کیا ہے۔ان تین سالوں سے پیشتر ہماری جماعت صرف کئی سو تھی اور ان تین سالوں میں ایک لاکھ سے زیادہ ہو گئی باوجود یکہ ہر طرف سے مزاحمت ہوتی رہی مخالفت میں کوئی فرق نہیں رکھا۔اور ناخنوں تک زور لگایا۔۱ ۲۹؍نومبر ۱۹۰۲ء بروز شنبہ(بوقتِ سیر) ٹیکہ طاعون کے منفی نتائج آٹھ بجے کے بعد حضرت اقدس سیر کے لئے تشریف لائے اور احباب ہمراہ چلے۔گذشتہ شب کو جو ٹیکہ طاعون کے خطرناک نتائج سول ملٹری گزٹ اور پایونیئر کے حوالہ سے حضرت کو سنائے گئے تھے کہ ملکوال مقام میں انیس موتیں ٹیکہ کے لگنے سے ہوئیں۔اس پر ذکر ہوتا رہا کہ یہ بھی خدا تعالیٰ کی کتنی رحمت ہے ہماری کشتی نوح میں صاف لکھا ہوا ہے کہ اگر آسمانی ٹیکہ کے علاوہ اور اس کے مقابلے پر کسی اور طرح سے زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے تو ہمارا دعویٰ جھوٹاورنہ سچا۔اس ٹیکہ کے انتظام پر گورنمنٹ کا لاکھوں روپیہ صرف ہواہے اس میں بھی خدا کی حکمت ہے کہ ہماری کشتی نوح پر بڑے بڑے متعصّب اخباروں نے حتی کہ مصر کے اَللِّواء نے بھی مخالفت میں مضمون درج کیا۔کیا اب ان کی رُوسیاہی ہوئی یا نہیں؟ حق کا رُعب ایسا ہوتا ہے کہ منہ بند ہو جاتے ہیں اب دیکھیں کہ اَللِّواء کیا لکھے گا اور اب بھی شرمندہ ہو گا کہ نہیں؟