ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 330 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 330

جس کوکفارہ پر ایمان لاتے ہی عشاءِ ربّانی میںشراب استعمال کرنی پڑتی ہے یاانجیل پر عمل کرکے وہ پاکیزگی میںترقی کر سکتا ہے؟ جس کی رُو سے منع نہیں کہ غیر مَردوںکے ساتھ عورتیں بڑے بڑے جلسوں میں جیساکہ ناچتی ہیں نہ ناچیں۔یہ تو قرآن ہی تعلیم دیتاہے کہ تونامحرم کومت دیکھ۔مجھے تعجب ہے کہ وہ کیاعقل ہے جوتاریکی کو روشنی سمجھتی ہے یہ اَمر دیگر ہے کہ کوئی سچامتبع نہ ہو لیکن جو ویدیاانجیل کاسچامتبع ہے اس کواس کی تعلیم پر عمل کر کے پورا نمونہ دکھانا ہوگا اب وید کے سچے متبع کی اگر تصویر کھینچیں تو ضروری ہوگاکہ وہ وایو اور اگنی کو خدا کہے اور اولادنہ ہوتی ہوتو نیوگ کرالے مگر جو قرآن پر عمل کرتاہے اسے لازم ہے کہ وہ وحدہٗ لاشریک خدا کو مانے او رہر قسم کی بے حیائی اورناپاکی سے دور رہے اورفسق و فجور سے بچے۔عورتیں پاک دامن ہوں۔اب ان دونوںتصویروںپر غور کر لو اصل میں ایک شخص جس دین کی طرف منسوب ہوتا ہے وہ حقیقی نام اس وقت حاصل کرتا ہے جب اس کاسچامتبع ہو اور پابند مذہب ہو۔آپ قرآن کاایک جزو بھی پڑھیں گے تو معلوم ہوجاوے گا۔۱ ۳۱ ؍اکتوبر ۱۹۰۲ء (دربارِ شام ) بعد ادائے نماز مغرب اوّلاًچند آدمیوںنے بیعت کی۔پھر میاں نبی بخش صاحب نمبر دار چک نمبر ۱۰۸ نے دعا کی درخواست کی کہ حضور کی محبت میرے دل میں بڑھے۔خدا کافضل فرمایا۔خدا تعالیٰ نے جواخلاص اورتوجہ عطا کی ہے خود اس نے ابتدا کی ہے اس لئے شکر کرو کہ وہ اوربھی بڑھادے یہ محض اس کافضل ہے جواس نے حق شناسی کی توفیق دی ورنہ اگردل سخت کر دے توانسان رجوع نہیں کر سکتا۔یہ اسی کے فضل سے ہوتاہے جو یقین اور اخلاص عطا کرتاہے اوراس کے شکرپر اس کو بڑھاتاہے پس شکر کرو کہ اس کا فضل اور بھی ترقی کرے نمازوں میں اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ (الفاتـحۃ:۵) کاتکراربہت کرو۔اِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ