ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 270 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 270

عجیب بات یہ ہے کہ ایک طرف تو کہتے ہیں کہ جب تک طاعونی کیڑے کا کوئی طبیعت میں تعلق نہ ہو تب تک طاعون نہیں ہوتی اور دوسری طرف آپ وہ کیڑے داخل کرتے ہیں اور چیچک کے ساتھ اس کا قیاس مع الفارق ہے چیچک کامادہ تو شیرِ مادر کے ساتھ آتا ہے مگر اس میں ظن کیا گیا ہے کہ بہت سی طبائع میں مادہ موجود ہی نہیں ہوتا صرف اس ظن پر ٹیکہ لگایا جاتا ہے کہ کسی طرح وہ مادہ نہ آجاوے۔مولوی محمد احسن صاحب نے ذکر کیا کہ حضور تَـخْرُجُ الصُّدُوْرُ اِلَی الْقُبُوْرِ کا آغاز تو ہو گیا ہے کیونکہ ادھر مولوی نذیر حسین دہلوی فوت ہوئے ادھر فتح علی شاہ فوت ہوا۔حضرت اقدس نے فرمایا۔ہاں۔آپ نے خوب سمجھا۔نجات ایمان کے ساتھ ہے بعض رؤساء لاہور کے ٹیکہ لگوانے پر جو راضی ہوئے ہیں یہ اَمر ان کی شجاعت پردلالت نہیں کرتا بلکہ تہوُّر ہے کہ سرکار راضی ہو ہاتھ بٹایا جاوے ابھی تک تو ہماری جماعت کو گورنمنٹ کامخالف ہی خیال کیا جاوے گا۔بڑی ضرورت خدا شناسی کی ہے سب امور خدا کے بعد ہیں جیسے ہم نے ابھی بتلایا کہ نجات ایمان کے ساتھ ہے۔۱