ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 251 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 251

ان کو تسلّی ملتی ہے۔سہ سالہ پیشگوئی سے مُراد ایک صاحب شاہ جہان پور سے آنے والے نے پوچھا کہ سہ سالہ پیشگوئی سے کیا مُرادہے؟ فرمایا۔ان تین سال کے اندر بہت سی پیشگوئیاںپوری ہوچکی ہیں وہ سب اسی کے ماتحت ہیں اور پھر یہ طاعون والی عظیم الشّان پیشگوئی ہے جس کے ذریعہ قریباً دس ہزار لوگ اس سلسلہ میں داخل ہوئے اور ابھی اڑھائی مہینے باقی ہیں اللہ تعالیٰ چاہے تو اور کوئی خاص عظیم الشّان نشان بھی دکھادے جو ان سب سے بڑھ کر ہو۔پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑے بڑے معجزے ظاہر ہوتے رہے لیکن مخالف یہی کہتے رہے فَلْيَاْتِنَا بِاٰيَةٍ كَمَاۤ اُرْسِلَ الْاَوَّلُوْنَ ( الانبیآء : ۶ )۔یہ کتاب جو اب لکھی جارہی ہے ہر قسم کے معجزات کامجموعہ ہے استجابتِ دعا کا نمونہ اس میں موجود ہے خوارق او رپیشگوئیوں کایہ مجموعہ ہے۔کوئی غور کرکے دیکھے کہ کیاطاعون ہم نے خود بنالیا اور پھر اعجاز المسیح چھوٹا نشان ہے؟ ’’مَنَعَہٗ مَانِعٌ مِّنَ السَّمَآءِ‘‘ بھی اسی کے ساتھ ہے۔نماز میں سُستی دور کرنے کاعلاج ایک علی گڑھی طالب العلم نے اپنی حالت کا ذکر کیا کہ نماز میں سُستی ہوجاتی ہے اور میرے ہم مجلسوں نے اس پر اعتراض کیااو ران کے اعتراض نے مجھے بہت کچھ متأثر کیا اس لیے حضور کوئی علاج اس سُستی کا بتائیں۔فرمایا۔جب تک خوفِ الٰہی دل پر طاری نہ ہو گناہ دور نہیں ہوسکتا اور پھر یہ بھی ضروری ہے کہ جہاںتک موقع ملے ملاقات کرتے رہوہم تو اپنی جماعت کو قبر کے سر پر رکھنا چاہتے ہیں کہ قبر ہر وقت مدِّ نظر ہو لیکن جو اس وقت نہیں سمجھے گا وہ آخر خدا تعالیٰ کے قہر ی نشان سے سمجھے گا۔طاعون کا نشان اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ آخری دنوں میں آسمان سے ایک وبا نازل کرے گا اور اس سے ہلاک کر دے گا۔ان دنوں میں جب موت کابازار گرم ہو اور خدا تعالیٰ کی گرفت کاسلسلہ شروع ہو جاوے توبہ کرے اور سمجھے کہ زندگی ناچیز ہے اس سے کچھ