ملفوظات (جلد 2) — Page 432
عادۃاﷲ اسی طرح پر جاری ہے کہ جب بگاڑ حد سے زیادہ بڑھ جاتا ہے تو اﷲ تعالیٰ اصلاح کے لیے کسی کو پیدا کر دیتا ہے۔ظاہر نشان تو اس کے صاف ہیں کہ صدی سے انیس برس گزر گئے (اور اب تو بیسواں سال بھی شروع ہو گیا۔ایڈیٹر) اب دانش مند کے لیے غور کا مقام ہے کہ اندرونی اور بیرونی فساد حد سے بڑھ گیا ہے اور اﷲ تعالیٰ کا ہر صدی کے سر پر مجدد کے مبعوث کرنے کا وعدہ الگ ہے۔اور قرآن شریف اور اسلام کی حفاظت اور نصرت کا وعدہ الگ۔زمانہ بھی حضرت کے بعد مسیحؑ کی آمد کے زمانہ سے پوری مشابہت رکھتا ہے۔جو نشانات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موعود کے آنے کے مقرر کیے ہیں وہ پورے ہو چکے ہیں۔تو پھر کیا اب تک بھی کوئی مصلح آسمان سے نہیں آیا؟ آیا اور ضرور آیا اور خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق عین وقت پر آیا مگر اس کی شناخت کرنے کے لیے ایمان کی آنکھ کی ضرورت ہے۔۱ جماعت کے قیام کی غر ض پھرعقل مند کو ماننے میں کیا تأمل ہو سکتا ہے۔جب وہ ان تمام امور کو جو بیان کیے جاتے ہیں یک جائی نظر سے دیکھے گا۔اب میرا مدعا اور منشا اس بیان سے یہ ہے کہ جب خدا تعالیٰ نے یہ سلسلہ قائم کیا ہے اور اس کی تائید میں صدہا نشان اس نے ظاہر کیے ہیں۔اس سے اس کی غرض یہ ہے کہ یہ جماعت صحابہؓ کی جماعت ہو اور پھر خیرالقرون کا زمانہ آجاوے۔جو لوگ اس سلسلہ میں داخل ہوں چونکہ وہ اٰخَرِيْنَ مِنْهُمْ میں داخل ہوتے ہیں، اس لیے وہ جھوٹے مشاغل کے کپڑے اُتار دیں اور اپنی ساری توجہ خدا تعالیٰ کی طرف کریں۔فیج اعوج (ٹیڑھی فوج) کے دشمن ہوں۔اسلام پر تین زمانے گزرے ہیں۔ایک قرون ثلاثہ اِس کے بعد فیج اعوج کا زمانہ جس کی بابت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دیا کہ لَیْسُوْا مِنِّیْ وَلَسْتُ مِنْـھُمْ یعنی نہ وہ مجھ سے ہیں اور نہ میں اُن سے ہوں اور تیسرا زمانہ مسیح موعود کا زمانہ ہے جو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے زمانہ سے ملحق ہے بلکہ حقیقت میں یہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ ہے۔فیج اعوج کا ذکر اگر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نہ بھی فرماتے تو یہی قرآن شریف ہمارے