ملفوظات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 32 of 638

ملفوظات (جلد 2) — Page 32

ایک جاہل کے پاس اگر اعلیٰ درجہ کے تیز اوزار ہیں لیکن ہاتھ حاذق ڈاکٹر کا نہ ہو تو وہ اوزار کیا فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔کسی نے کہا ہے۔؎ اگر دستِ سلیمانی نہ باشد چِہ خاصیت دہد نقشِ سلیمانی پس قرآن کریم ایک تیز ہتھیار ہے لیکن اس کے استعمال کے لئے اعلیٰ درجہ کے ڈاکٹر کی ضرورت ہے جو خدا تعالیٰ کی تائیدات سے فیض یافتہ ہو۔یہ ضروری بات ہے کہ دل پاک ہو۔لیکن ہر جگہ یہ دولت میسر نہیں آ سکتی تھی اس لیے اللہ تعالیٰ نے نبیوں کو پیدا کیا مگر ہر شخص نبی نہیں ہوتا اور وہ تعداد کم ہے۔آدم کہلانے کی حقیقت آدم ہی ایک ہے جو نطفہ کے بغیر پیدا ہوا ہے۔اسی طرح پر میرا الہام ہے اَرَدْتُّ اَنْ اَسْتَخْلِفَ فَـخَلَقْتُ اٰدَمَ۔یہ اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ اس کو کسی کی بیعت اور مریدی کی ضرورت نہ ہو گی بلکہ جیسے آدم کو خدا نے اپنے جمالی اور جلالی ہاتھ سے پیدا کیا ہے یہ خلیفۃ اللہ بھی اسی کے ہاتھ کا تربیت یافتہ اور اسی کے ہاتھ پر بیعت کرنے والا ہو گا۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے مجھ کو ان سلسلوں سے الگ رکھا جو منہاج نبوت کے خلاف ہیں۔اب جبکہ یہ حال ہے کہ دل کی پا کیزگی کا حاصل کرنا ضروری ہے۔اور یہ حاصل نہیں ہوسکتی جب تک منہاج نبوت پر آئے ہوئے پاک انسان کی صحبت میں نہ بیٹھے۔اس کی صحبت کی توفیق نہیں مل سکتی جب تک اوّلاً انسان یہ یقین نہ کرلے کہ وہ ایک مرنے والی ہستی ہے۔یہی ایک بات ہے جو اس کو صادق کی صحبت کی توفیق عطا فرماوے۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے لئے نیکی کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے دل میں ایک واعظ پیدا کر دیتا ہے۔سب سے بڑھ کر واعظ یہ ہے کہ وہ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِيْنَ (التوبۃ:۱۱۹ )کی حقیقت کو سمجھ لے۔صحابہ کرامؓ کا رنگ پیدا کریں صحابہ کرامؓ کی حالت کو دیکھو کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہنے کے لئے کیا کچھ نہ