ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 305 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 305

اس مسئلہ کی اہمیت اس ایک مسئلہ سے عیسائیت کا ستون بھی ٹوٹ جاتا ہے کیونکہ جب صلیب پر مسیحؑ کی موت ہی نہیں ہوئی اور وہ تین دن کے بعد زندہ ہو کر آسمان پر ہی نہیں گئے تو الوہیت اور کفّارہ کی عمارت تو بیخ و بنیاد سے گر پڑی اور مسلمانوں کا غلط خیال (جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سخت توہین ہوتی تھی کہ وہ زندہ آسمان پر چلے گئے ہیں اور پھر نازل ہوں گے حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نیا، پرانا نبی نہیں آسکتا جس کی نبوت پر آپؑ کی مُہر نہ ہو) بھی دور ہو گیا۔اور قرآن شریف کی اصل اور پاک تعلیم سچی ثابت ہو گئی۔کیونکہ قرآن شریف میں تو مسیح علیہ السلام کا صاف اقرار فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِيْ کا موجود ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔وفات مسیح کے مسئلہ پر زور دینے کی وجہ یہی وجہ ہے کہ ہم وفات مسیح کے مسئلہ پر زیادہ زور دیتے ہیں کیونکہ اسی موت کے ساتھ عیسائی مذہب کی بھی موت ہے۔اسی غرض سے میں نے کتاب مسیح ہندوستان میں لکھنی شروع کی ہے اور اس کتاب کے بعض مطالب کی تکمیل کے لیے میں نے مناسب سمجھا ہے کہ اپنی جماعت میں سے چند آدمیوں کو بھیجوں۔جو اُن علاقہ جات میں جا کر ان آثار کا پتا لاویں جن کا وہاں موجود ہونا بتایا جاتا ہے۔چنانچہ اس غرض کو مدنظر رکھ کر ہم نے یہ جلسہ کیا ہے تاکہ ان دوستوں کو رخصت کرنے سے پہلے ہم سب مل کر اُن کے لیے دعائیں کریں کہ وہ خیر و عافیت کے ساتھ اس مبارک سفر کے لیے رخصت ہوں اور کامیاب ہو کر واپس آئیں۔حضرت مسیح کا واقعہ صلیب کے بعد نصیبین جانا اگرچہ میں یقین رکھتا ہوں کہ یہ سفر جو تجویز کیا گیا ہے اگر نہ بھی کیا جاتا تو بھی خدا تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے اس قدر شواہد اور دلائل ہم کو اس امر کے لیے دے دیئے ہیں جن کو مخالف کا قلم اور زبان توڑ نہیں سکتی لیکن مومن ہمیشہ ترقیات کی خواہش کرتا ہے اور وہ زیادہ سے زیادہ حقائق اور معارف کا بھوکا پیاسا ہوتا ہے کبھی ان سے سیر نہیں ہوتا اس لیے