ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 81 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 81

روحانی پانی کو تلاش کر ے تو وہ اُسے ضرور پا لے گا اور روحانی روٹی کو ڈھونڈے تو وہ اُسے ضرور دی جائے گی۔جیسا کہ ظاہری قانون قدرت ہے ویسا ہی باطن میں بھی قانونِ قدرت ہے لیکن تلا ش شرط ہے جو تلاش کرے گا وہ ضرور پالے گا۔خدا کے ساتھ تعلق پید ا کرنے میں جو شخص سعی کرے گا خدا تعالیٰ اس سے ضرور راضی ہو جائے گا۔اس زمانہ کے مولوی یہ آخری زمانہ تھا اور تا ریکی سے بھرا ہوا تھا۔اس زمانہ کے متعلق خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ اس زمانہ میں ایک آفتاب نکلے گا۔مولوی لو گوں کو دیکھنا چاہیے کہ اس زمانہ میں تقویٰ کی کیا حالت ہو رہی ہے؟ ایک آدمی نے چار روپے کے زیور کے پیچھے ایک بچے کو قتل کر دیا تھا۔ان مولویوں سے جو ہم پر کفر کا فتویٰ لگاتے ہیں کوئی یہ پوچھے کہ کیا ہم کلمہ نہیں پڑھتے پھر کیا وجہ ہے کہ ان کے نزدیک ہم ہند وعیسائی وغیرہ ہر ایک سے بد تر ہیں؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ مولوی لوگ طمع نفسانی کے بندے ہیں۔ایک شخص نے مجھے خوب کہا تھا کہ ان مولویوں کا خا موش کرانا کیا مشکل تھا؟ آپ ان سب کو بلا کر دو دو روپے دے دیتے تو سب خاموش ہو جاتے اور کوئی بھی آپ کی مخالفت نہ کر سکتا۔میں نے کہا کہ ہم نے تو ان لوگوں کے تقویٰ پر بھر وسہ کیا تھا۔ہمیں کیا معلوم تھا کہ ایسے نفسانی بندے نکلیں گے یہ تو منبروں پر کھڑے ہو کر کہا کرتے تھے کہ موسیٰ کہاں اور عیسیٰ کہاں۔ہمیں کیا معلوم تھا کہ باوجود ایسے خطبے پڑھنے اور سنانے کے یہ وفات مسیح پر ایسے مشتعل ہوں گے کہ گویا تمام دارومدار اسلام کا حضرت عیسیٰ کی زندگی پر ہے۔شیطان کے ساتھ آخری جنگ لیکن یہ لوگ جو چاہیں سو کر لیں۔اب تو خدا تعالیٰ کا ارادہ ہو چکا ہے کہ شیطان کو ہلاک کر دے۔شیطان کی یہ آخر ی جنگ ہے اور وہ ضرور ہلاک ہو گا۔وہ ضرور قتل کیا جائے گا۔شیطان نے بھی حیاتِ مسیح میں پناہ لی ہے مگر وفاتِ مسیح کے ثبوت کے سا تھ ہی شیطان بھی ہلاک ہو جائے گا۔شیطان نے پادریوں کے ہاں اور ان کے حامیوں کے ہاںبسیرا کیا ہے مگر خدا کے مسیح کے سا تھ ملائک اور راستباز لوگ جمع ہو رہے ہیں اور اسلام کی مخالفت میں ہر طرح کا زور دکھایا جا رہا ہے۔