ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 14 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 14

یہ نماز پڑھ سکتے ہیں۔بغیر دلائل قویہ اور براہین قاطعہ کے دعویٰ کرنا ایسا ہی ہے جیسے اپنے آپ کو آگ میں ڈالنا۔یہ کہنا کہ میں فلاں نبی ہوں یا فلاں رسول سے افضل ہوں۔یہ کفر کے کلمات ہیں۔دل پر تو کسی کی حکومت نہیں۔زبان سے ہی انسان کافر ہو جاتا ہے۔دنیا میں زبان سے ہی سب کام چلتے ہیں۔زبان کو قابو میں رکھو دیکھو! عورت اور مرد کا آپس میں نکاح ہوتا ہے تو صرف زبان سے ہی اقرار لیا جاتا ہے اور صرف اتنا کہنے سے کہ میں تجھے طلاق دیتا ہوں ان کا یہ سب رشتہ ٹوٹ جاتا ہے۔ایسے ایسے دعوے کرنے ایک لاکھ ۱۲۴۰۰۰چوبیس ہزار پیغمبر وں کی تکذیب کرنا ہے۔اگر خدا کا خوف ہو تو پھر انسان ایسا نہیں کرتا۔اگر آپ زبان کو بند رکھیں تو بہتر ورنہ یاد رکھو اس کا نتیجہ تمہارے حق میں اچھا نہیں ہوگا۔؎ ہر چہ دانا کند کند ناداں لیک بعد از کمال رسوائی سائیں صاحب نے کہا۔تو کیا میں یہ سب باتیں جھوٹ کہتا ہوں ؟ حضرت اقدس نے فرمایا۔میں اس کی نسبت کچھ نہیں کہہ سکتا۔خدا جانے سچ کہتے ہو یا جھوٹ کہتے ہو۔سائیں صاحب بولے۔تُوں مسیح ہیں خلقت دابادشاہ ہیں۔اچھا میرے واسطے دعا کر۔‘‘ حضرت اقدس نے فرمایا۔ہاں! دعا کروں گا۔۱ بلا تاریخ عقیقہ کے واسطے کتنے بکرے مطلوب ہیں ایک صاحب کا حضرت اقدس کی خدمت میں سوال پیش ہوا کہ اگر کسی کے گھر میں ۱ الحکم جلد ۱۱ نمبر ۴۱ مورخہ ۱۷؍نومبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۱۲،۱۳