ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 13 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 13

وہ خیر البریّہ ہیں۔یا د رکھو! ایسی باتیں ہر گز زبان پر نہ لاؤ جو قال اللہ اور قال الرسول کے برخلاف ہوں۔اس قسم کے الہامات کچھ چیز نہیں۔دیکھو! بارش کا پانی سب کو خوش کرتا ہے مگر پر نالہ کا پانی لڑائی ڈالتا ہے اور فساد پیدا کرتا ہے۔جن الہامات کی تائید میں خدا کا فعل نہیں ہوتا اور نشاناتِ الٰہیہ گواہی نہیں دیتے وہ ایسے ہی ہوتے ہیں جیسے پرنالہ کا پانی۔مثلاً ایک شخص ایسا ہے کہ نہ اس کے سر پر پگڑی ہے اور نہ پاؤں میں جو تی۔پھٹے پرانے کپڑے اور ابتر سی حالت ہے اور پھر کہے کہ میں بادشاہ ہو ں اور اس ملک کی سب فوجیں میرے کہنے پر عمل کرتی ہیں تو ایسا شخص سوائے سودائی کے اور کون ہو سکتا ہے؟ یاد رکھو !کہ قول بغیر فعل کے کچھ چیز نہیں اور یہ آیت کہ قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِيْدًۢا بَيْنِيْ وَ بَيْنَكُمْ١ۙ وَمَنْ عِنْدَهٗ عِلْمُ الْكِتٰبِ(الرّعد:۴۴) اس میں ایک عجیب نکتہ ہے یعنی اگر خدا میری گواہی دیتا ہے تو مانو ورنہ نہ مانو۔اسی طرح براہین احمدیہ میں وہ الہام درج ہے جو خدا نے مجھے کیا تھا اور وہ یہ ہے کہ قُلْ عِنْدِیْ شَھَادَۃٌ مِّنَ اللہِ فَھَلْ اَنْتُمْ مُّؤْمِنُوْنَ۔قُلْ عِنْدِیْ شَھَادَۃٌ مِّنَ اللہِ فَھَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ۔یعنی ان کو کہہ دے کہ میرے پاس میری سچائی پر خدا کی گواہی ہے پس کیا تم خدا کی گواہی قبول کرتے ہو یا نہیں؟ خدا تعالیٰ کی شہادت دیکھو! براہین احمدیہ میں یہ سلسلہ الٰہی شروع ہی ہوا تھا کہ ساتھ اس کے خدا تعالیٰ کی شہادت بھی موجود ہوگئی۔سارے انبیاء اولیاء کا اسی پر اتفاق ہے کہ بغیر کسی شہادت کے دعویٰ کرنا جنون ہے۔سائیں صاحب نے کہا کہ میں تو آپ کو مسیح اور مہدی مانتا ہوں اور دوسرے لوگوں کے پیچھے نماز بھی نہیں پڑھتا ہوں۔یہ احمدی لوگ میرے پیچھے نماز نہیں پڑھتے اس کی با بت کیا حکم ہے ؟ حضرت اقدس نے فرمایا۔اگر توبہ کر لو اور زبان بند رکھو اور قال اللہ اور قال الرسول کے برخلاف کوئی بات نہ کہو تو پھر