ملفوظات (جلد 10) — Page 177
کردے جس سے آپ کے واسطے تسلّی کے سامان مہیّا ہوجاویں۔اس کے بغیر چارہ نہیں کیونکہ وہ بڑا بے نیاز ہے اورانسان اس کا ہرآن محتاج ہے اوراسی کی مدد کا محتاج ہے۔اس کے بعد حضرت اقدسؑ تشریف لے گئے۔۱ ۴؍اپریل ۱۹۰۸ء خداکے ماموروں میں کبریائی ہوتی ہے کسی صاحب نے حضرت اقدسؑ کی خدمت میں اس قسم کی ایک درخواست کی تھی کہ یہاں کے رئیس اعظم کو حضرت اقدسؑ کے حالات کی تحقیق کاشوق ہے لہٰذا اگر ان کی خدمت میں براہِ راست اس قسم کی کوئی تحریر بھیج کر تحریک کی جاوے تو خالی از فائدہ نہ ہوگی۔اس پر حضرت اقدسؑ نے فرمایا کہ ہم اس قسم کی سر دردی کو ہرگز پسند نہیں کرتے۔اگر ان کو اس قسم کی تحقیق کا خیال ہے تو کیوں خود اپنے ہاتھ سے درخواست نہیں کی۔اصل میں ان لوگوں میں ایک قسم کا مخفی کبر ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ ایسا کرتے ہیں یہ لوگ رعایا پر تو حکومت کرتے ہیں مگر اس طرح سے خدا پر بھی حکومت کرنا چاہتے ہیں۔یہ نہیں جانتے کہ خداکے ماموروں میں کبریائی ہوتی ہے کیونکہ وہ ظِلِّ الٰہی ہوتے ہیں۔خدا سے ان کو تواضع اور بندوں سے لاپروائی ہوتی ہے بجز اس کے کہ ان لوگو ں میں سے کوئی شخص خود توجہ کرے اورپھر خدابھی اس کے لئے دل میں جوش پیدا کردے۔خواہ نخواہ بناوٹ سے توجہ کرنا بھی ایک قسم کی بُت پرستی ہے۔خداکے مامور کسی فردِ واحد کی خصوصیت کرنا بھی شرک جانتے ہیں کیونکہ ایسے لوگوں میں باریک درباریک رنگ میں کبر مخفی ہوتا ہے۔۲ ۱ الحکم جلد ۱۲نمبر ۲۴مورخہ ۲؍اپریل ۱۹۰۸ء صفحہ ۱تا ۳ ۲ الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۹ مورخہ ۲۲؍اپریل ۱۹۰۸ء صفحہ ۲