ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 153 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 153

اِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ(التکویر:۵) قرآن وحدیث کا تطابق اور پھر عملی رنگ میں اس دور دراز زمانہ میں جب کہ ان پیشگوئیوں کو تیرہ سو برس سے بھی زائد عرصہ گذر چکا ہے ان کا پورا ہونا ایمان کو کیسا تازہ اور مضبوط کرتا ہے۔چنانچہ ایک اخبار میں ہم نے دیکھا ہے کہ شاہ روم نے تا کیدی حکم دیا ہے کہ ایک سال کے اندر حجاز ریلوے تیار ہو جاوے۔سبحان اللہ! کیسا عجیب نظارہ ہو گا اور ایمان کیسے تازہ ہوں گے کہ جب پیشگوئی کے بالکل مطابق بجائے اونٹوں کی لمبی لمبی قطاروں کے ریل کی لمبی قطاریں دوڑتی ہوئی نظر آویں گی۔پس جب یہ پیشگوئی جو آثار قرب قیامت اور مسیح موعودؑ کی آمد کے نشانات میں سے ایک زبردست اور اقتداری پیشگوئی ہے پوری ہو رہی ہے تو ایمان لانا چاہیے کہ مسیح موعود بھی موجو د ہے۔زلازل اور طاعون کا سلسلہ فرمایا کہ زلازل اور طاعون کا سلسلہ بھی حکّامِ وقت کے دورہ کی طرح دورہ ہی کر رہا ہے۔جس طرح حکّامِ وقت اپنے انتظامی دوروں میں جہاں کوئی سرکشی یا بدنظمی پاتے ہیں اس کی اصلاح کرتے ہیں اسی طرح زلازل اور طاعون بھی ملک کے مختلف حصوں میں دورہ کر رہے ہیں۔بعض ممالک میں سنا گیا ہے کہ زلزلوں سے پہاڑ گر گئے اور شہروں کے شہر فنا ہو گئے۔یہی حال طاعون کا ہے جب لوگ کسی قدر وقفہ دیکھ کر مطمئن ہو جاتے ہیں اور گناہ اور غفلت میں ترقی کرنے لگ جاتے ہیں تو پھر خدا طاعون کو ان کی سر زنش اور سرکوبی کے واسطے بھیج دیتا ہے۔پس بے فکر اور مطمئن نہیں ہونا چاہیے بلکہ قبل اس کے کہ کوئی مصیبت اچانک آن پکڑے اپنی اصلاح میں لگے رہنا چاہیے اور توبہ استغفار میں مشغول ہونا چاہیے۔اللہ تعالیٰ کے اقتداری نشانات فرمایا۔خدا جب کسی کام کو کرانا ہی چاہتا ہے تو گردن سے پکڑ کر بھی کرا دیتا ہے۔اس کے منوانے کے عجیب عجیب رنگ ہیں۔چنانچہ ایک مسلمان بادشاہ کا ذکر ہے کہ اُس نے امام موسیٰ رضا کو کسی وجہ سے قید کر دیا ہوا تھا۔خدا کی قدرت ایک رات بادشاہ نے اپنے وزیر اعظم کو نصف رات کے وقت