ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 149 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 149

کیوںکر پڑھیںیہ تو شرع شریف کی رو سے جائز نہیں ہے۔‘‘ فوٹوگرافی ایک شخص نے حضرت مسیح موعودؑسے سوال کیا تھا کہ کیا عکسی تصویر لینا شرعاً جائز ہے؟ فرمایاکہ یہ ایک نئی ایجاد ہے۔پہلی کتب میں اس کا ذکر نہیں۔بعض اشیاء میں ایک منجانب اللہ خاصیت ہے جس سے تصویر اُتر آتی ہے۔اگر اس فن کو خا دمِ شریعت بنایا جاوے تو جائز ہے۔قضا ء نماز ایک شخص نے سوال کیا کہ میں چھ ماہ تک تارک صلوٰۃ تھا۔اب میں نے توبہ کی ہے کیا وہ سب نمازیں اب پڑھوں ؟ فرمایا۔نماز کی قضاء نہیں ہوتی۔اب اس کا علاج توبہ ہی کافی ہے۔۱ ۱۹؍مارچ ۱۹۰۸ء (بوقتِ سیر) شیعوں کا غلو۔قرآن شریف میں تدبّر نہ کرنے کا نتیجہ ہے فرمایا کہ شیعہ لوگ خواہ مخواہ غلو کرتے ہیں ان کے مقابلہ میں خا رجی ان کا اچھا منہ بند کرتے ہیں۔اصل بات یہ ہے کہ صحابہؓ میں کبھی کوئی نزاع بھی اگر واقع ہو گئی ہو تو کیا ہرج کی بات ہے نزاع اور جھگڑا ہمیشہ وہیں ہوا کرتا ہے جن کو آپس میں گہرے تعلقات ہوں۔یہ کوئی عیب کی بات نہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان سب باتوں کا یوں فرما کر فیصلہ ہی کر دیا ہے کہ نَزَعْنَا مَا فِيْ صُدُوْرِهِمْ مِّنْ غِلٍّ اِخْوَانًا عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِيْنَ (الـحجر:۴۸) پس خدائی فیصلہ کے بعد ان امور میں زبان کھولنا ایمان کا نشان نہیں۔اگر صحابہ کرامؓ پر شیعہ اعتراض کرتے ہیں تو خارجی حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر بھی تو اعتراض کرتے ہیں۔چنانچہ لکھا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارادہ تھا کہ ابو جہل کی لڑکی سے شا دی کریں مگر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ہوئی تو آپؐبہت ناراض ہوئے اور فرمایا کہ ایسا ہرگز نہیں ہو سکے گا کہ خدا کے رسول کی لڑکی اور خدا کے دشمن کی لڑکی ایک گھر میں جمع ہوں۔اگر ایسا ہی کرنا منظور ہو تو فاطمہ ؓ کو طلاق دے دی ۱ بدر جلد ۸ نمبر ۷،۸،۹ مورخہ ۲۴۔۳۱ دسمبر ۱۹۰۸ء صفحہ ۵