ملائکۃ اللہ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 117 of 131

ملائکۃ اللہ — Page 117

112 ملائكة الله اس سے تمہیں بھی سہار امل جائے۔ایک گرے ہوئے کے اُٹھانے کا کیا ذریعہ ہے یہی کہ وہ دوسرے کو پکڑ کر اس کا سہارا لے کر کھڑا ہو جائے۔ایسا ہی جبرائیل جس پر نازل ہوتا ہواس کا سہارا لے کر ایسے لوگ کھڑے ہو جاتے ہیں۔دوسرا ذریعہ یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے اور یہ بھی قرآن سے معلوم ہوتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : إِنَّ اللَّهَ وَمَلَيْكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا (الاحزاب:۵۷) اللہ اور اس کے ملائکہ اس نبی پر ہر وقت برکتیں بھیج رہے ہیں اور جب وہ برکتیں بھیجتے ہیں تو مؤمنو! تمہارا بھی یہ کام ہے کہ تم بھی برکتیں بھیجو۔اس کے متعلق سوال ہو سکتا ہے کہ یہ بات بیشک مانی کہ اس آیت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا حکم ہے مگر یہ کس طرح معلوم ہوا ہے کہ اس کے نتیجہ میں ملائکہ سے تعلق ہو جاتا ہے۔اس کا ثبوت قرآن سے ہی ملتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے : يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا O وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا هُوَ الَّذِي يُصَلِّى عَلَيْكُمْ وَمَلْئِكَتُهُ لِيُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمتِ إِلَى النُّورِ (الاحزاب : ۴۲۔۴۴) اے مومنو! اللہ کا کثرت سے ذکر کرو۔اور صبح شام تسبیح کرو۔وہ خدا ہی ہے اور اس کے ملائکہ جو تم پر درود بھیجتے ہیں تا کہ تم کو ظلمات سے نکال کر نور کی طرف لے جاویں۔ایک جگہ تو حکم دیا ہے کہ چونکہ خدا اور ملائکہ اس نبی پر درود بھیجتے ہیں اس لئے تم بھی بھیجو۔اور دوسری جگہ یہ فرمایا کہ خدا اور ملائکہ تم پر درود بھیجتے ہیں۔پہلی آیت کے مطابق یہاں بھی یہ چاہئے تھا کہ چونکہ خدا اور ملائکہ تم پر درود بھیجتے ہیں اس لئے تم بھی ایک دوسرے پر درود بھیجو