مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 536 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 536

ِتَصْدِیْقِ دَعْوَاہُ کَمَا اَخْبَرَ بِہِ الْمُخْبِرُ الصَّادِقُ الْمَصْدُوْقُ فَالْحَاصِلُ اَنَّ تَکْذِیْبَ دَعْوَاہُ تَکْذِیْبُ الْکِتَابِ وَالسُّنَّۃِ وَلَوْ حَرَّرْتَ دَلَائِلَ الشَّرْعِیَّۃَ عَلٰی دَعْوَاہُ لَجَاوَزَ عَدَدُھَا مِنَ الْاَلْفِ فَعَلَیْکُمْ بِمُطَابَعَۃِ الْکُتُبِ وَالرَّسَائِلِ الَّتِیْ طُبِعَتْ وَ اُشِیْعَتْ فِی الْاٰفَاقِ۔کَتَبَہٗ مُحَمَّدُ اَحْسَنُ خَادِمُ الْمَسِیْحُ الْمَوْعُوْدُ وَالْمَہْدِیُّ الْمَعْہُوْدُ عَلَیْہِ اَلْفَ صَلٰـوۃٍ مِنَ الرَّبِّ الْوَدُوْدِ الَّذِیْ ۹؍فروری ۱۹۰۸ء عربی خط کا مضمون اُردو میں بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ اے میرے حبیب آپ کا خط محبت نامہ حضرت اقدس جری اللہ فی حلل الانبیاء مسیح موعود و مہدی مسعود کی خدمت بابرکت میں پہنچا ہے۔آپ نے چاہا ہے کہ خط اگر عربی میں لکھا جاوے تو بہتر ہے کہ یہاں کے احباب کی زبان تامل ہے۔ہاں عربی زبان کو بھی بآسانی سمجھ سکتے ہیں۔لہٰذا حضرت اقدس نے خاکسار سے ارشاد فرمایا ہے کہ آپ کو خط عربی میں لکھوں اوّلاً آپ کی خدمت میں واضح ہو کہ ایک مختصر خط میں مطالب کا آنا اورپھر اس کے جملہ دلائل کا بیان ہونا کیونکر ہو سکتا ہے۔اس لئے آپ اپنے دوست محمدیوسف وغیرہ سے فرمائیے کہ کتب اور رسائل مصنفہ حضرت امام ہمام علیہ السلام کا مطالعہ ضرورکریں جو عربی فصیح میں متحد یانہ بکثرت تصنیف کی گئی ہیں۔جیسا کہ حمامۃ البشریٰ،اعجاز المسیح فتویٰ مندرجہ حقیقۃ الوحی وغیرہ وغیرہ ان کتابوں میں حضرت مامور من اللہ نے وہ حقائق و معارف اور مطالب اور ان کے دلائل اور دیگر نشانات ارضی و سماوی تحریر فرمائے ہیں جو دلوں کی بیماریوں کے لئے شفاء کامل ہیں اور مومن کے لئے عین رحمت ِ الٰہی ہیں۔ہاں ناانصاف ظالم لوگوں کے لئے توبجز خسارہ اور ضرر کے اور کیا متصوّر ہو سکتاہے۔