مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 461
مکتوب بنام محمد اسماعیل صاحب پٹواری ذیل میں ہم حضرت اقدس حضرت حجۃ اللہ امام الوقت حضرت مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود ادوم اللہ فیوضھم کا ایک مکتوب درج کرتے ہیں جو محمد اسماعیل نام ایک پٹواری کے جواب خط میں لکھا گیا مکتوب مذکور حضرت کی طرف سے حضرت مولوی محمد احسن صاحب امروہی نے لکھا تھا بہر حال وہ ہر دو خط یعنی پٹواری صاحب اور حضرت امام الوقت کا یہ ہے۔بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ جناب مرزا صاحب السلام علیکم آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ خود بدولت مہدی اور مسیح موعودہیں اور تمام پیشینگویاں متعلق ظہور مہدی و نزول مسیح جو قرآن مجید وحدیث شریف میں وارد ہیں ان کا مورد آپ ہی کی ذات شریف ہے اور خروج دجال سے غلبہ کفار مراد ہے اور حسب عقائد مسلمہ امت اسلام بجز آپ کے کوئی مہدی ظہور نہیں کرے گا اور نہ جناب مسیح بن مریم علیہم السلام نازل ہوں گے کیونکہ وہ فوت ہو چکے ہوئے ہیں۔چنانچہ ان سب باتوں کے جوابات کافی وشافی آپ کو علماء اسلام نے کافی شافی طور پر دیئے ہیں خواہ آپ نے ان جوابات کو تسلیم کیا ہو خواہ نہ کیا ہو مگر میں یقین کرتا ہوں کہ وہ جوابات سچ اور درست ہیں اور ان کے مقابلہ میں آپ کے دلائل صرف تحریف معنوی کلام الٰہی کے اور باطل اور لاطائل ہے لیکن چونکہ اپنی تشفیّ کے واسطے مجھ کو آپ سے خودبخود گفتگو کرنے کی ضرورت معلوم ہوتی ہے اس واسطے مفصلہ ذیل اعتراض کرتا ہوں۔آپ اس کا جواب دیویں۔وھوہذا۔آپ نے جناب عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا مرجانا اس آیت سے ثابت کیا ہے کہ ’’‘‘ ۱؎میں کہتا ہوں کہ