مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 459 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 459

وہی مجدد ہوگا خواہ خلیفہ اول صدیق اکبر ہوں یا مسیح موعود خاتم الخلفاء و مہدی مسعود ہو ہاں یہ سب مجدّدین سب کے سب یکساں اورمتساوی فی الدرجہ نہیں ہیں بلکہ بحکم  ۱؎ کے امت محمدیہ میں بھی یہ حکم فضیلت کا جاری ونافذ ہے۔اللہ تعالیٰ اکثر جگہ پر بعد ذکر انبیاء اور مرسلین کے جابجا فرماتا ہے کہ  ۲؎ یعنی جس طرح پر مرسلین اورانبیاء کو ہم اجر وثواب اور مدارج عنایت فرماتے ہیں اسی طرح پر جو لوگ ان کے متبعین میں سے احسان کا درجہ رکھنے والے ہیں ان کو بھی مراتب فضیلت دیتے ہیں وَفَوْقَ کُلِّ ذِیْ عِلْمٍ عَلِیْمٌ۔آپ کی مرض کے لئے دعا کی جاوے گی مگر وقتاً فوقتاً ذریعہ مراسلت کے آپ یاد دلاتے رہیں۔ہاں یاد رہے کہ آپ نے علاج جسمانی اور اصلاح یا ترقی امور دنیوی کو مقدم رکھا ہے اور علاج روحانی کو مؤخر ڈالا ہے یہ طریقہ مسلک صواب نہیں ہے کیونکہ روحانی علاج دنیا وی امور سے مقدم ہونا چاہئے جبکہ کوئی انسان روحانی اصلاح کی طرف متوجہ ہوتا ہے تب اللہ تعالیٰ کافضل بالضرور اس کے شامل حال ہو جاتا ہے اور اس کی اصلاح دنیاوی بھی ہو جاتی ہے لا عکس ایسی شرط کرنا متقی کا کام نہیں ہے۔دیکھو اوّل سورہ بقرہ کو ۔۔۔۔۳؎ غور کرو کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے جو ۴؎ فرمایا ہے وہ بعد اصلاح روحانی کے ارشاد فرمایا گیا ہے و برعکس اور جس جگہ اللہ تعالیٰ نے فتوحات دینی و دنیوی