مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 423
ہست او خیر الرسل خیرالانام ہر نبوت را بروشد اختتام ما ازو نوشیم ہر آبے کہ ہست زو شدہ سیراب سیرابے کہ ہست آنچہ مارا وحی و ایمائے بود آن نہ از خود ازہمان جائے بود ما ازو یابیم ہر نور و کمال وصل دلدار ازل بے او محال اقتدائے قول او درجان ماست ہرچہ زُو ثابت شود ایمان ماست از ملائک و از خبر ہائے معاد ہرچہ گفت آن مرسل ربّ العباد آںؔ ہمہ از حضرت احدیت است منکر آن مستحق لعنت است معجزات اوہمہ حق اند و راست منکر آن مورد لعن خداست معجزات انبیائِ سابقین آنچہ در قرآن بیانش بالیقین برہمہ از جان و دل ایمان ماست ہر کہ انکارے کند از اشقیاست یک قدم دوری ازان روشن کتاب نزد ماکفر است و خسران و تباب ۲۶۔وہی خیرالرسل اور خیرالانام ہے اور ہر قسم کی نبوت کی تکمیل اس پر ہو گئی- ۲۷۔جو بھی پانی ہے وہ ہم اسی سے لے کر پیتے ہیں جو بھی سیراب ہے وہ اسی سے سیراب ہوا ہے- ۲۸۔جو وحی والہام ہم پر نازل ہوتا ہے وہ ہماری طرف سے نہیں وہیں سے آتا ہے- ۲۹۔ہم ہر روشنی اور ہر کمال اسی سے حاصل کرتے ہیں محبوب ازلی کا وصل بغیر اس کے ناممکن ہے- ۳۰۔اس کے ہر ارشاد کی پیروی ہماری فطرت میں ہے جو بھی اس کا فرمان ہے اس پر ہمارا پورا ایمان ہے- ۳۱۔فرشتوں کے متعلق اور آخرت کے حالات کے متعلق جو کچھ اس رَبُّ الْعِبَاد کے پیغمبر نے فرمایا- ۳۲۔وہ سب خدائے واحد کی طرف سے ہے اور اس کا منکر لعنت کا مستحق ہے- ۳۳۔اس کے معجزے سب کے سب سچے اور درست ہیں ان کا منکر خدا کی لعنت کا مورد ہے- ۳۴۔پہلے سب نبیوں کے معجزے جن کا ذکر صاف اور واضح طور پر قرآن میں ہے- ۳۵۔ان سب پر بدل وجان ہمارا ایمان ہے جو انکار کرتا ہے وہ بدبختوں میں سے ہے- ۳۶۔اس نورانی کتاب سے ایک قدم بھی دور رہنا ہمارے نزدیک کفر وزیاں اور ہلاکت ہے-