مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 400
مکتوب بنام مولوی عبدالرحمن صاحب عرف محی الدین ّلکھو کے والے خط جو حضرت اقدس جناب مسیح موعود ؑ کے حکم سے مولانا مولوی عبد الکریم صاحبؓ نے مولوی عبد الرحمن صاحب عرف محی الدین لکھوکے والے کو لکھا۔بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ اَمَّا بَعْدُ سَـلَامٌ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی آپ کا کارڈ وصول ہوا۔’’ سرالخلافہ‘‘ کے مقابلہ کی میعاد کی نسبت حضرت مرزا صاحب فرماتے ہیں۔آپ جس قدر چاہیں اس کی توسیع ہو سکتی ہے کیونکہ ان کو کامل وثوق ہے اور حضرت حق سبحانہ و تعالیٰ سے وہ مکرر الہام پا چکے ہیں کہ کوئی ان کا مخالف اس کے مثل لانے سے عہدہ برآ نہ ہو سکے گا۔کاش اس وقت جو ایک عالم میں نزاع عظیم اور تشاجر عمیم واقع ہو رہا ہے۔آپ جو بڑے ملہم اور مستجاب الدعوات کر کے مشہور ہیں۔نہ صرف مسلمانوں پر بلکہ تمام دنیا پر بڑا بھاری احسان کریں کہ سرُّالخلافہ کا مقابلہ کر کے حضرت مرزا صاحب کے اس الہام کو ہی جھوٹا ثابت کریں۔صرف اسی کی تکذیب پر جو آپ کے نزدیک کوئی متعسرامر نہیں جناب مرزا صاحب اپنے باقی تمام بڑے اور عظیم دعاوی اور بیّن دلائل اور مبرہن ثبوت چھوڑ دینے پر طوعاً راضی ہیں۔سو اگر آپ دینی غیرت اور صوفیانہ حمیت کو کام میں لا کر اس مقابلہ اور مقادمہ کے مکفل ہو جائیں اور کافۂ اہل اسلام کو عموماً اور تمام مولویوں صوفیوں اورملہموں کو خصوصاً اس داغ رسوائی اور فضیحت و تشویر سے مخلصی دلائیں تو آپ کا یہ کارنامہ صفحات دہرپر ہمیشہ کے لئے یادگار رہ جائے گا۔اس لئے کہ حضرت مرزا صاحب نے سخت سے سخت غیرت دلانے والے الفاظ اور خطرناک تحدّی آمیز دعووں سے آپ کے نظیر علماء و فقرا پر پردہ در حجت ثابت کی ہے۔حضرت مرزا صاحب کا دعویٰ ہے کہ ہر قسم کے مقابلہ میں فصاحت و بلاغت کا باب ہو۔یا تحریر