مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 332
مکتوب نمبر۸ السلام علیکم ورحمۃ اللہ بیشک آپ کو اختیار ہے کہ جا کر ان کی خبر لو۔لیکن اگر اس گائوں میں یا کسی حصہ گائوں میں طاعون باقی ہو اور آپ کو جا کر معلوم ہو جائے کہ خط لکھنے کے وقت یہ ساری حقیقت ظاہر نہیں کی گئی تو ایسی حالت میں ایسی سرزمین سے اپنے گھر کے لوگوں کو ہرگز نہ لاویں کیونکہ اندیشہ فتنہ ہے اور اگر خود آویں تو چند روز بٹالہ یا امرتسر میں بطور قرنطین ٹھہر کر پھر آویں کیونکہ اس کارڈ میں اگرچہ امن لکھا ہے مگر دیکھا گیا ہے کہ طاعون کے بارے میں بہت سے لوگ غلطی سے یا کسی اور مصلحت سے لکھ دیتے ہیں کہ امن ہے اور اصل میں امن نہیں ہوتا۔یا بے خبری سے لکھ دیتے ہیں۔ان شرائط کے ساتھ آپ کو واپس آنا ہو گا اور ہماری طرف سے صاف اجازت ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَحْمَدُاللّٰہَ وَاُصَلِّیْ بحضور افضل الناس امام الزمان سید و مولیٰ دام برکاتہم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضور کو معلوم ہے کہ عرصہ ایک ماہ کا ہوا۔فدوی کے گھر میں خدا تعالیٰ نے ایک دختر عطا فرمائی ہے۔بخوف علالت طبع نام وغیرہ کے لئے عرض کرنے سے قاصر رہا ہوں۔اب چونکہ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے اور نام کی ضرورت پیش آتی ہے۔لہٰذا بادب التماس ہے کہ