مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 252 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 252

حضرت قاضی محمد عالم صاحبؓ حضرت قاضی محمد عالم صاحب رضی اللہ عنہ سکنہ کوٹ قاضی ڈاک خانہ لدھے والا ضلع گوجرانوالہ بہت ہی نیک اور اخلاص مند صحابی تھے۔آپ نے حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب قاضی کوٹی رضی اللہ عنہ کے ذریعہ احمدیت قبول کی۔آپ انٹرنس پاس تھے۔آپ تبلیغ میں سرگرم رہتے جس کا اظہار ایڈیٹر اخبار’’بدر‘‘ حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ کے نام آپ کی ایک چٹھی سے ہوتا ہے۔آپ لکھتے ہیں۔’’پیارے مفتی جی! دل چاہتا ہے کہ مال و جان اور اولاد تک اسلام کی پاک خدمت میں لگ جاوے۔‘‘ ٭ آپ کے حالات کا زیادہ علم نہیں۔آپ کی اہلیہ محترمہ بھی مخلص اور قربانی کا جذبہ رکھنے والی خاتون تھیں، سلسلہ حقہّ سے بہت اخلاص رکھتی تھی، اپنے کئی زیور فروخت کر کے سلسلہ میں امداد دی تھی، انہوں نے اگست ۱۹۱۲ء میں وفات پائی۔٭ ٭ فہرست مکتوبات بنام حضرت قاضی محمد عالم صاحبؓ ٭ بدر ۶؍اپریل ۱۹۱۱ء صفحہ۵ کالم۱ ٭٭ بدر ۱۹؍ستمبر ۱۹۱۲ء صفحہ۱۱ کالم ۱