مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 224
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ حضرت اقدس مرشدنا و مہدینا مسیح موعود و مہدی معہودؑ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ اگر اجازت ہو تو عاجز ایک روز کے واسطے قادیان ہو آوے۔اور دفتر وغیرہ کا حساب دیکھ آوے۔صرف ایک دن لگے گا۔جیسا حکم ہو۔حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفا اﷲ عنہ مکتوب نمبر۵۶ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ بے شک آپ ہو آویں۔اختیار ہے۔والسلام مئی ۱۹۰۸ء مرزا غلام احمد بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ حضرت اقدس مُرشدنا و مہدینا مسیح موعود و مہدی معہود ؑ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کل میں پروفیسر سیّاح کو ملا تھا۔جو حضورؑ کو ملنے کے واسطے آیا۔اُس نے بعض اور انگریزوں سے حضورؑ کا ذکر کیا ہوا تھا۔ان میں سے ایک مجھے ملنے آیا۔دیر تک گفتگو ہوتی رہی۔انہوں نے بہت خواہش ظاہر کی کہ اگر حضورؑ کی اجازت ہو تو ہفتہ کے سہ۳ پہر کو یعنی کل حضورؑ کی