مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 222
مکتوب نمبر۵۳ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ مکان خدا مبارک کرے۔آمین۔نام بہت موزوں ہے۔ایک روپیہ آپ کا پہنچ گیا ہے۔والسلام مرزا غلام احمدعفی عنہ ------------------------- َٖٖمیں نے حضرت صاحب کی خدمت میں ایک عریضہ لکھا جو حضرت صاحبؑ کے جواب کے ساتھ درج ذیل کیا جاتا ہے۔بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ حضرت اقدس مرشدنا و مہدینا مسیح موعود و مہدی معہود ؑ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ چونکہ حضور، سیٹھ صاحب (عبدالرحمن مدراسی) کو خود خط لکھا کرتے ہیں۔اس واسطے چندلفافے جن پر ٹکٹ لگا ہے۔اور سیٹھ صاحب کا پتہ انگریزی میں لکھا ہے۔ارسال خدمت ہیں۔ان لفافوں کے اندر کاغذ بھی ہیں۔عاجز پرسوں سے بیمار ہے۔ریزش۔بخار۔سردرد۔حضور دعا فرمائیں۔حضورؑ کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفی اﷲ عنہ مکتوب نمبر۵۴ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ نے لفافے بھیج کر بہت آسانی کے لئے مجھے مدد دی۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔خدا تعالیٰ شفاء بخشے۔والسلام ۱۰ جنوری ۱۹۰۸ء مرزا غلام احمد