مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 214 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 214

مکتوب نمبر۴۵ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ میرے دِل میں یہ آتا ہے کہ ہر یک کام صبر اور آہستگی سے عمدہ ہوتا ہے اَور خدا تعالیٰ اس میں مدد دیتا ہے۔اِس لئے بہترہے کہ جس طرح ہو سکے د۲وماہ اور صبر کریں۔اور طرح طرح کے پَیرایہ میں اپنی محنت اور کارگزاری اور اخبار کی ترقی کا اخبار میں ہی اِن مہینوں میں حال لکھتے رہیں۔اِس طریق سے امید ہے کہ وہ خود ملزم ہو جائیں گے اور آپ کے وسیع اخلاق اور صبر کا آپ کو اجر ملے گا۔اور بعد انقضاء د۲وماہ کے اُن پر ظاہر کر دیں کہ اب تک میں نے ان تمام تکالیف کی برداشت کی ہے مگر اَب یہ تکلیف فوق الطاقت ہے۔اور د۲وماہ کچھ زیادہ نہیں۔یونہی گذر جائیں گے۔۲۰ ؍ مارچ۱۹۰۶ء والسلام مرزا غلام احمدعفی عنہ ---------------------------------- جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے کتاب چشمہ مسیحی تصنیف فرمائی۔تو عاجز نے اجازت چاہی کہ ساری کتاب اخبار بدر کے ایک ہی نمبرمیں شائع کر دی جائے۔تا یک دفعہ لوگوں کو پہنچ جائے۔اِس کے جواب میں حضورؑ نے لکھا: مکتوب نمبر۴۶ السلام علیکم بہتر ہے چھاپ دیں۔۲۱ ؍ مارچ ۱۹۰۶ء والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ