مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 200
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ حضرت اقدس مرشدنا و مہدینا مسیح موعود مہدی معہودؑ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کل حضورؑ نے فرمایا تھا کہ ضعف کے واسطے کوئی تجویز کی جائے گی۔اِس واسطے یاد دلاتا ہوں۔حالت یہ ہے (۱) دل دھڑکتا ہے اور گھٹتا ہے (۲) پیشاب باربار آتا ہے۔(۳) دودھ ریح کرتا ہے اور ریح بَدبُودار ہوتی ہے۔(۴) رات کو نیند نہیں آتی۔پائوں کے تلوئوں پر گھی ملوانے سے آرام ہوتا ہے۔(۵) ہاتھ پائوں سرد رہتے ہیں۔۲؍ دسمبر ۱۹۰۴ء حضور ؑکی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفا اﷲ عنہ قادیان مکتوب نمبر ۲۵ میرے نزدیک بالفعل مناسب ہے۔کونین ایک رتی تولہ نربسی دورتی ۲ تولہ جائفل ایک رتی تولہ زنجبیل ایک رتی تولہ عرق کیوڑہ دو تولہ (۵ رتی خوراک) (۹۶) گولیاں (۴۸ یوم کے لئے) دونوں وقت استعمال کریں۔