مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 194 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 194

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ حضرت اقدس مرشدنا و مہدینا مسیح موعود مہدی معہود ؑ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ قادیان کے اکثر حصوں سے مدرسہ میں طالب علم جمع ہوتے ہیں۔اور دن بھر خلط ملط رہتاہے۔چونکہ گائوں کے بعض حصوں میں بیماری کا زور ہے۔اس واسطے اگر حضور مناسب خیال فرماویں۔تو میرا خیال ہے کہ مدرسہ ایک ہفتہ کے لئے بند کر دیا جاوے۔۲۹؍مارچ ۱۹۰۴ء والسلام حضورکی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفی عنہ مکتوب نمبر ۱۹ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ میرے نزدیک تو مناسب ہے کہ دس روز تک ان کو رخصت دی جاوے۔امید کہ دس۱۰ اپریل ۱۹۰۴ء تک تغیر موسم ہو جاوے گا۔اور اس عرصہ تک انشاء اﷲ تعالیٰ طاعون نابُود ہوجائے گی۔واﷲ اعلم۔خاکسار مرزا غلام احمدعفی عنہ