مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 193 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 193

چھائونی میں ہے۔پس اس صورت میں مجھے کہاں رہنا مناسب ہو گا۔۲۰ ؍فروری ۱۹۰۴ء والسلام حضورکی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفی عنہ مکتوب نمبر ۱۸ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ مناسب ہے کہ ایک دن کے لئے ہو آویں۔دل تو نہیں چاہتا کہ آپ جاویں۔خیر ہو آویں۔مگر شہر میں ہرگز نہیں جانا چاہیے۔کرم داد کی شہادت میں ابھی شک ہے۔امرتسر، لاہور سے شہادت آجائے تو بہتر ہے۔بسا اوقات بادل کا ٹکڑہ خیال کے غلبہ سے ہلال معلوم ہوتا ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمدعفی عنہ